رمضان

دو امام مل کر تراویح پڑھائیں ؟

بہتر طریقہ یہ ہے کہ ایک ہی امام پوری بیس رکعتیں پڑھائے، اگر دو امام پڑھائیں تو مستحب ہے کہ پہلا امام ترویحہ مکمل ہونے پر دوسرے امام کو آگے بڑھائے ،

سوال:- اگر دو امام مل کر تراویح کی نماز پڑھائیں، دس رکعت پہلا امام اور دس رکعت دوسرا امام ، تو کیا اس طرح تراویح پڑھانا درست ہے ؟ ( عبد المجید ، مشیر آباد )

متعلقہ خبریں
شادی شدہ خاتون از خود خلع نہیں لے سکتی
جس کا انتقال ہوجائے اور زکوٰۃ ادانہ کرپائے
گناہ سے بچنے کی تدبیریں
فجر کی اذان تک سحری کھانا
حج کی محفوظ رقم اور زکوۃ

جواب:- بہتر طریقہ یہ ہے کہ ایک ہی امام پوری بیس رکعتیں پڑھائے، اگر دو امام پڑھائیں تو مستحب ہے کہ پہلا امام ترویحہ مکمل ہونے پر دوسرے امام کو آگے بڑھائے ،

مثلاً: وہ آٹھ رکعت پڑھائے اور دوسرا بارہ رکعت، یا وہ بارہ رکعت پڑھائے اور دوسرا آٹھ رکعت : الأفضل أن یصلی التراویح بامام واحد ، فان صلوھا بامامین فالمستحب أن یکون انصراف کل واحد علی کمال الترویحۃ (ہندیہ:۱؍۱۱۶)