حیدرآباد

حیدرآباد کے پٹن چیرومیں درجہ حرارت 12.2ڈگری درج

محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ مشرق اور شمال مشرق علاقہ سے ہوائیں تلنگانہ کی طرف 4۔8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔صبح کے اوقات میں کئی مقامات پر کہر کی وجہ سے گاڑی سواروں کو مشکلات کاسامناکرناپڑرہا ہے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
اہل باطل ہمیشہ سے پیغام حق کو پہچانے سے روکتے رہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
حیدرآباد: شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے 110 ویں عرس مبارک کے موقع پر جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ شدید سردی مزید پانچ دن تک جاری رہے گی۔پٹن چیرومیں اعظم ترین درجہ حرارت 12.2 ڈگری، راجندر نگر میں 13 ڈگری، حیات نگرمیں 14.6، بیگم پیٹ میں 15.1، ڈنڈیگل، حکیم پیٹ میں 15.3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ مشرق اور شمال مشرق علاقہ سے ہوائیں تلنگانہ کی طرف 4۔8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔

حیدرآباد میں اعظم ترین درجہ حرارت 29.2 اوراقل ترین 15.1 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔