دہلی
دہلی حکومت نے مرکز کے آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں کیا چیلنج
دہلی کی عام آدمی پارٹی کی حکومت نے قومی دارالحکومت میں انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) افسران کے تبادلے اور کنٹرول سے متعلق مرکزی حکومت کے آرڈیننس کی آئینی جواز کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
نئی دہلی: دہلی کی عام آدمی پارٹی کی حکومت نے قومی دارالحکومت میں انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) افسران کے تبادلے اور کنٹرول سے متعلق مرکزی حکومت کے آرڈیننس کی آئینی جواز کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ مرکزی حکومت کے آرڈیننس نے دہلی حکومت کاہندوستانی انتظامی افسران پر کنٹرول ختم کر دیا ہے اور اس سے متعلقہ تمام اختیارات لیفٹیننٹ گورنر کو دے دیے ہیں۔
مرکزی حکومت کا آرڈیننس سپریم کورٹ کی آئینی بنچ کے فیصلے کے ایک ہفتہ بعد آیا ہے جس میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ دہلی حکومت کو قومی دارالحکومت میں انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسران سمیت تمام خدمات پر کنٹرول کا حق حاصل ہے۔
آئینی بنچ نے واضح طور پر کہا تھا کہ ریاستوں کی منتخب حکومتوں کی حکمرانی مرکزی حکومت اپنے ہاتھ میں نہیں لے سکتی۔