مشرق وسطیٰ

رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سکریٹری کی ویٹیکن کے آرچ بشپ سے ملاقات

ویانا کے آرچ بشپ اور کارڈینل کرسٹوف شون برن نے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کا دورہ کیا ہے۔

ریاض: ویانا کے آرچ بشپ اور کارڈینل کرسٹوف شون برن نے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کا دورہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
رابطہ عالم اسلامی اور کلاک ٹاورز انتظامیہ میں سائنسی و ثقافتی تعاون کا معاہدہ

سعودی میڈیا کے مطابق کارڈینل کرسٹوف شون برن نے سیکریٹری جنرل رابطہ عالمِ اسلامی ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسیٰ سے ملاقات بھی کی ہے۔

کرسٹوفر شون برن نے ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسیٰ سے ملاقات میں اقوامِ کے درمیان رابطے قائم کرنے کے لیے تبادلہ خیال بھی کیا۔دونوں مذہبی رہنماوں کے درمیان تہذیبوں کے ٹکراوکے معاملے پر مذہبی رہنماوں کے رابطوں کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔

ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے پیغام میں کہا ہے کہ ویانا کے آرچ بشپ کارڈینل کرسٹوف شون برن سے ملاقات میں متعدد امور پر تبادلہ خیال کر کے بیحد خوشی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ آرچ بشپ اور کارڈینل ویانا کرسٹوف شون برن اقوامِ کے مابین دوستی اور تعاون کے فروغ کے حوالے سے سرگرم مذہبی رہنما ہیں، ان کی جانب سے میثاقِ مکہ مکرمہ کی تعریف اور آنے والی نسلوں کے لیے اس کی اہمیت قابلِ ستائش ہے۔