شمالی بھارت

راج گھاٹ پروگرام میں ممتا بنرجی کی شرکت غیریقینی

راج گھاٹ پر 2 اکتوبر سے ترنمول کانگریس کے احتجاجی پروگرام میں چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کی موجودگی غیریقینی کا شکار ہوگئی ہے کیونکہ ڈاکٹروں نے انہیں 10 دن کے آرام (بیڈ ریسٹ) کا مشورہ دیا ہے۔

کولکتہ: راج گھاٹ پر 2 اکتوبر سے ترنمول کانگریس کے احتجاجی پروگرام میں چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کی موجودگی غیریقینی کا شکار ہوگئی ہے کیونکہ ڈاکٹروں نے انہیں 10 دن کے آرام (بیڈ ریسٹ) کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ترنمول کانگریس نے 28 واں یوم تاسیس منایا
گورنر مغربی بنگال سیاسی بیانات سے گریز کریں: اسپیکر
وزیراعظم نے میرے مکتوب کا کوئی جواب نہیں دیا: ممتا بنرجی
نئے فوجداری قوانین کا جائزہ لینے کمیٹی کی تشکیل۔ حکومت مغربی بنگال کا اقدام
ہجومی تشدد، بی جے پی اور میڈیا پر ساز باز کا الزام: ممتابنرجی

پتہ چلا ہے کہ حالیہ بیرونی دورہ میں ممتابنرجی کو چوٹ لگی۔

جاریہ سال جون میں وہ ہیلی کاپٹر سے باہر نکلنے کی کوشش میں بھی زخمی ہوئی تھیں۔

چیف منسٹر کی غیرموجودگی میں امکان غالب ہے کہ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی‘ نئی دہلی میں راج گھاٹ پر احتجاجی پروگرام کی قیادت کریں گے۔