حیدرآباد

راشن شاپ میں مودی کی تصویر نہ ہونے پر نرملا سیتارمن آگ بگولہ

راشن دکان پر لگائے گئے فلکسی میں مودی کی تصویر نہ ہونے پر اعتراض کرتے ہوئے انہوں نے کلکٹر سے جواب طلب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مودی کی تصویر نہیں لگا ئی گئی تو شام تک وہ خود تصویر لگائیں گی۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے ضلع کلکٹر کاماریڈی جیش جیون پاٹل پر برہمی کااظہار کیا۔ آج برکور میں راشن شاپ کی تنقیح کے دوران مرکزی وزیر نے کلکٹر سے دریافت کیا کہ راشن پر دئیے جارہے چاول میں مرکز کا حصہ کتنا ہے؟۔

جس پر کلکٹر نے جواب دیا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں ہے جس پر مرکزی وزیر نے ناراضگی ظاہر کرتے وہئے کہا کہ کلکٹر ہوتے ہوئے نفی میں جواب دیے رہے ہو، آپ کو نصف گھنٹہ کا وقت دیتی ہوں معلومات حاصل کریں، نرملا سیتا رمن نے کہا کہ غریبوں کو فراہم کئے جارہے چاول پر فی کیلو 35روپے خرچ ہوتا ہے جس میں 30 روپے مرکزی حکومت فراہم کرتی ہے۔

دوسری طرف راشن دکان پر لگائے گئے فلکسی میں مودی کی تصویر نہ ہونے پر اعتراض کرتے ہوئے انہوں نے کلکٹر سے جواب طلب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مودی کی تصویر نہیں لگا ئی گئی تو شام تک وہ خود تصویر لگائیں گی۔