آندھراپردیش

اویناش ریڈی ایم پی سی بی آئی کے سامنے پیش

آندھرا پردیش کی حکمراں جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رکن لوک سبھا(حلقہ کڑپہ) اویناش ریڈی ہفتہ کے روز سی بی آئی عہدیداروں کے سامنے پیش ہوئے۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کی حکمراں جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رکن لوک سبھا(حلقہ کڑپہ) اویناش ریڈی ہفتہ کے روز سی بی آئی عہدیداروں کے سامنے پیش ہوئے۔

متعلقہ خبریں
کڑپہ ایم پی کی ضمانت، ٹی وی مباحث کے ویڈیو کلپنگس کی طلبی
سپریم کورٹ میں کل آر جی کار میڈیکل کالج کیس کی سماعت
چھوٹا راجن کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری
بابا صدیقی قتل کیس میں 11 ویں گرفتاری
برج بہاری قتل کیس، بہار کے سابق ایم ایل اے کو عمر قید

سابق چیف منسٹر راج شیکھر ریڈی کے چھوٹے بھائی وویکا نندا ریڈی کے قتل کے مسئلہ میں اویناش ریڈی کو سی بی آئی حکام کے سامنے حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی تھی۔

وویکا نندا ریڈی کے قتل کی واردات 2019 میں پیش آئی تھی۔ قبل ازیں مرکز کی تحقیقاتی ایجنسی نے اویناش ریڈی کو سمن جاری کرتے ہوئے انہیں 24جنوری کو عہدیداروں کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی گئی تھی تاہم رکن پارلیمنٹ نے ایجنسی سے کچھ وقت طلب کیا تھا جس کے بعد سی بی آئی نے انہیں 28 جنوری کو حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی۔

ذرائع کے مطابق اس کیس کے گواہ کے طور پر انہیں طلب کیا گیااویناش، آندھرا پردیش کے چیف منسٹر جگن کے کزن ہیں۔ سی بی آئی نے 26 / اکتوبر2021کو قتل کیس کے سلسلہ میں چارج شیٹ داخل کی تھی اور اس کے بعد 31 جنوری 2021 میں ضمنی چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔

وویکا نندا ریڈی، آنجہانی چیف منسٹر راج شیکھر ریڈی کے بھائی اور موجودہ چیف منسٹر جگن کے چچا تھے۔