دہلی

امور خارجہ کے ڈپٹی سکریٹری کو لوٹ لیا گیا

انھوں نے واپسی پر دیکھا کہ ان کے کار کی کھڑکی کا شیشہ ٹوٹا ہوا ہے اور ان کا سرکاری لیپ ٹاپ، 2 موبائیل فونس، ان کا سفارتی پاسپورٹ، سرکاری شناختی کارڈ، بینک کارڈس اور دیگر چیزیں غائب تھیں۔

نئی دہلی: جنوبی دہلی میں وزارت امور خارجہ کے ڈپٹی سکریٹری کے سرکاری لیپ ٹاپ، سفارتی پاسپورٹ کے علاوہ دیگر اشیاء کا سرقہ کرلیا گیا۔ ایک عہدیدار نے منگل کے دن یہ بات بتائی۔ یہ واقعہ پیر کی شام پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
ایرانی وزیر شہری ترقیات سے جئے شنکر کی ملاقات
ہندوستان اپنے8 شہریوں کوقطر سے واپس لانے قانونی جنگ لڑے گا:بی جے پی
مودی فرانس کا دورہ کریں گے

پولیس کے بموجب پیر کے دن قریب 6:30 بجے شام پولیس کو ایک کار کی کھڑکی کا شیشہ توڑ کرسرقہ کا ایک کال موصول ہوا۔ پولیس کا عملہ مقام واقعہ پہنچا جو سب وے کے قریب ایمس کی گیٹ نمبر 2 کے روبرو واقعہ ہے۔

گریٹرکیلاش میں مقیم شکایت گذار نے بتایا کہ وہ وزارت امور خارجہ میں ڈپٹی سکریٹری (قانونی آفیسر) کے طور پر کام کرتا ہے اور دفتر سے واپسی کے دوران ایک شخص کو آروبندو مارک  (آئی این اے) مارکٹ کے قریب بیہوش پڑا ہوا دیکھا۔

شکایت گذار نے اپنی کار سڑک سے متصل روک کر مدد کے لئے پی سی آر کو طلب کیا جس کے بعد پی سی آر ویان مذکورہ شخص کو وہاں سے لے گئی۔

انھوں نے واپسی پر دیکھا کہ ان کے کار کی کھڑکی کا شیشہ ٹوٹا ہوا ہے اور ان کا سرکاری لیپ ٹاپ، 2 موبائیل فونس، ان کا سفارتی پاسپورٹ، سرکاری شناختی کارڈ، بینک کارڈس اور دیگر چیزیں غائب تھیں۔

ڈپٹی سکریٹری کی شکایت پر ایک کیس درج رجسٹر کیا گیا۔

a3w
a3w