دہلی

سام وید کے اردوترجمہ کی اجرائی

4ویدوں میں ایک سام وید کے اردو ترجمہ کی اجرائی کے موقع پر نئی دہلی میں خطاب میں موہن بھاگوت نے کہا کہ مختلف لوگوں کا طریقہ عبادت مختلف ہوسکتا ہے لیکن یہ ماننا چاہئیے کہ سب کا مقصد ایک ہے۔

نئی دہلی: آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے جمعہ کے دن زوردیاکہ ویدوں کا ماننا ہے کہ لوگ روحانی سچائی کیلئے مختلف راہیں اپناتے ہیں۔ انہوں نے زوردے کرکہا کہ جنگوں کے اس دور میں دنیا کو اسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں
ہمیں پورے ہندو سماج کو منظم کرنا ہوگا: بھاگوت
رام مندر جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ : موہن بھاگوت
ہندوستان نے اسرائیل اور حماس جیسی لڑائی کبھی نہیں دیکھی: بھاگوت
ذات پات کے اختلافات دور کرنے خصوصی کوششیں ضروری: موہن بھاگوت
بھارت میں رہنے والا ہر شخص ایک ہی خاندان کا فرد ہے: موہن بھاگوت

4ویدوں میں ایک سام وید کے اردو ترجمہ کی اجرائی کے موقع پر نئی دہلی میں خطاب میں موہن بھاگوت نے کہا کہ مختلف لوگوں کا طریقہ عبادت مختلف ہوسکتا ہے لیکن یہ ماننا چاہئیے کہ سب کا مقصد ایک ہے۔

کسی کو بھی مختلف طریقہ عبادت پر لڑنا جھگڑنا نہیں چاہئیے۔ یہ پیام سبھی کے لئے بامعنیٰ ہے۔ ویدوں کو ہندو مذہب کی بنیادی کتابیں سمجھاجاتا ہے۔

ایک کہانی کے حوالے سے آرایس ایس سربراہ نے کہا کہ پہاڑ کی اونچی چوٹی پر پہنچنے کے لئے لوگ مختلف طریقے اپناسکتے ہیں۔ وہ دوسروں کے اختیارکردہ طریقہ کو غلط سمجھ سکتے ہیں لیکن اوپر پہنچنے والا دیکھتا ہے کہ سبھی کا ہدف ایک ہے۔

سام وید کا اردو ترجمہ فلم رائٹر اور ڈائرکٹر اقبال درانی نے کیا ہے جو مختلف بڑے بجٹ کی فلموں سے خاص طور پر1990ء کے دہے میں جڑے رہے ہیں۔