دہلی

سبرامنین سوامی خانگی رہائش گاہ پر ناکافی سکیوریٹی مسئلہ پر ہائی کورٹ سے رجوع

بی جے پی کے سابق راجیہ سبھا ایم پی سبرامنین سوامی جمعرات کو مرکز کی جانب سے اُن کی خانگی رہائش گاہ پر ناکافی سکیوریٹی فراہم کرنے میں ناکامی کے خلاف ہائی کورٹ سے رسائی حاصل کی۔

نئی دہلی: بی جے پی کے سابق راجیہ سبھا ایم پی سبرامنین سوامی جمعرات کو مرکز کی جانب سے اُن کی خانگی رہائش گاہ پر ناکافی سکیوریٹی فراہم کرنے میں ناکامی کے خلاف ہائی کورٹ سے رسائی حاصل کی۔

14 / ستمبر کو دہلی ہائی کورٹ نے سوامی کو ہدایت دی کہ وہ اندرون 6 ہفتوں میں اپنے سرکاری بنگلہ کا قبضہ اسٹیٹ آفیسر کے حوالہ کردیں۔

آج صبح سماعت کے دوران اُن کے وکیل نے یہ بحث کی کہ اُن کے خانگی رہائش گاہ کے لئے کوئی سکیوریٹی انتظامات نہیں کئے گئے، باوجود کہ حکومت نے یہ یقین دلایا تھا کہ جب سوامی نے سرکاری بنگلہ 26 / اکتوبر تک خالی کرنے سے اتفاق کیا تھا۔

عدالت اُن کی اپیل پر پیر کو مزید سماعت کرے گی۔ سکیوریٹی وجوہات کے پیش نظر سوامی جو سابق مرکزی ہیں، اُنہیں سرکاری رہائش گاہ لوٹینس زون میں کابینہ کمیٹی نے 15 / جنوری 2016ء میں 5 سال عرصہ کے لئے مختص کی تھی۔

ستمبر کے اوائل انہوں نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا اور اُس رہائش گاہ پر سکیوریٹی خطرہ کے تحت برقرار رکھا جائے جب کہ اُن کی راجیہ سبھا کی میعاد اپریل 2022ء سے ختم ہوگئی۔ مرکز نے اُن کی اپیل پر یہ کہتے ہوئے مخالفت کی کہ یہ رہائش گاہ دیگر وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے لئے درکار ہے۔