تحسین پوناوالا کو تحقیقات میں شامل ہونے کرناٹک پولیس کی نوٹس
پوناوالا نے مدھیہ پردیش کی بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی اقلیتوں کے خلاف نفرت بھڑکانے والی تقریر کے سلسلہ میں ایک شکایت درج کرائی تھی۔ پرگیہ نے اپنے حالیہ دورہ ئ کرناٹک کے موقع پر یہ تقریر کی تھی۔
بنگلورو: کرناٹک پولیس نے شکایت گزار تحسین پوناوالا کو نوٹس جاری کی ہے اور کہا ہے کہ وہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف اپنی شکایت کی تحقیقات میں شامل ہوں۔
پوناوالا نے مدھیہ پردیش کی بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی اقلیتوں کے خلاف نفرت بھڑکانے والی تقریر کے سلسلہ میں ایک شکایت درج کرائی تھی۔ پرگیہ نے اپنے حالیہ دورہ ئ کرناٹک کے موقع پر یہ تقریر کی تھی۔
پوناوالا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعہ شیواموگہ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جی کے متھن کمار کے پاس شکایت درج کرائی تھی۔ شکایت گزار نے اس کی ایک نقل چیف منسٹر بسواراج بومئی کو بھی روانہ کی تھی۔
شیواموگہ میں کوٹے پولیس اسٹیشن کی جانب سے پوناوالا کو بذریعہ ای میل نوٹس بھیجی گئی ہے کہ وہ تحقیقات میں شامل ہوں۔ پرگیہ ٹھاکر نے اتوار کے روز شیواموگہ میں منعقدہ ہندو جاگرنا ویدیکے ساؤتھ سالانہ کنونشن میں شرکت کی تھی اور بجرنگ دل کارکن ہرش کی قیام گاہ کا دورہ کیا تھا جسے حجاب کے خلاف مہم چلانے پر موت کے گھاٹ اتاردیاگیا تھا۔