کرناٹک

شادی کے رجسٹریشن کے لئے اب سب رجسٹرار آفس کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں

چیف منسٹر سدارامیا نے آج شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑوں کو مخاطب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ انہیں شادی کے رجسٹریشن کے لئے اب سب رجسٹرار آفس کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں۔

بنگلورو: چیف منسٹر سدارامیا نے آج شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑوں کو مخاطب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ انہیں شادی کے رجسٹریشن کے لئے اب سب رجسٹرار آفس کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں۔

شادی کا رجسٹریشن آن لائن کرنے کی گنجائش فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ گرام پنچایتوں میں بھی جوڑوں کو شادی کے رجسٹریشن کی انہوں نے تجویز پیش کی ہے۔

کاویری کے ذریعہ بھی شادی کے رجسٹریشن کی حکومت سہولت فراہم کررہی ہے۔ باپوسیوا سنٹرس اور گراما ون مراکز پر بھی شادیوں کا رجسٹریشن کیا جاسکے گا۔ سدارامیا نے کہاکہ ابھی تک شادیوں کے رجسٹریشن صرف سب رجسٹرار آفسوں میں ہی کئے جاتے تھے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ طریقہ کار میں لچک پیدا کرنے آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی گنجائش فراہم کی جارہی ہے‘ تاہم اس اقدام سے ہندو کارکن اور بی جے پی برہم ہے۔ بجٹ پیشکشی کے فوری بعد کرناٹک بی جے پی نے شادی کے رجسٹریشن کے لئے فراہم کردہ سہولت پر اعتراض کیا۔

ہندو کارکنوں نے کانگریس حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اس نئے اقدام سے ہندو لڑکیوں اور خواتین کے خلاف ”لوجہاد“ کرنے والے عناصر کو مدد ملے گی۔ آل انڈیا کو کنوینر بجرنگ دل سوریا نارائن نے دل کی جانب سے آئی اے این ایس کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ یقیناً اس فیصلے کی مخالفت کریں گے‘ دوسری بات یہ ہے کہیہ طریقہ کار غلط ہے۔

تیسری بات یہ ہے کہ اگر بجٹ پر نظر ڈالیں تو اس میں صرف اقلیتوں کو خوش کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں۔ دانستہ طور پر اقلیتوں کو کئی سہولتیں دی گئی ہیں جو تکلیف دہ ہیں۔ سماج میں کئی غریب طبقات ہیں۔ اقلیتوں کو فائدہ پہنچانے انہیں نظرانداز کیاگیا ہے۔

بانی سری راما سینا پرمود ملک نے کہاکہ حکومت کے اس فیصلے سے ہندو خواتین ”لوجہاد“ کی شکار ہوں گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کسی بھی قیمت پر شادی آن لائن رجسٹریشن سسٹم نافذ نہ کیا جائے۔ چیف منسٹر سدارامیا نے کہاکہ حکومت طلباء میں ضمیر کو جگانے اور معقولیت پسندی کو فروغ دینے کی کوشش کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ اگر اساتذہ سیکیولر اور معقولیت پسند نہ ہوں تو طلباء میں علم کا فروغ ممکن نہیں۔ دیوا راجہ اراسو بھون میں جن منا فاؤنڈیشن اور سمتا اڈیایانہ کیندر کی جانب سے پربدھا کرناٹکا جن منا میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ چیف منسٹر نے کہاکہ عالمی سرمایہ کاری کو راغب کرنے ریاست میں امن‘ نظم و ضبط اور تاجر دوست ماحول ضروری ہے۔