شراب اسکام کیس پر کے سی آر خاموش کیوں؟ بنڈی سنجے
تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کمار نے پیر کے روز دہلی شراب پالیسی اسکام کیس پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی خاموشی پر سوال اٹھائے ہیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کمار نے پیر کے روز دہلی شراب پالیسی اسکام کیس پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی خاموشی پر سوال اٹھائے ہیں۔
چیف منسٹر کی دختر کے کویتا سے سی پی آئی کی پوچھ تاچھ کے ایک دن بعد بی جے پی قائد نے کہاکہ چیف منسٹر کو بیٹی پر عائد الزامات کی صفائی دینی چاہئے۔ شراب اسکام میں کویتا کے ملوث ہونے کے الزام پر کے چندر شیکھر راؤ کو رد عمل کا اظہار کرنا چاہئے۔
دہلی شراب اسکام کیس پرآخر کیوں چیف منسٹر اظہار خیال نہیں کررہے ہیں؟۔ کورٹلہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے چیف منسٹر سے یہ سوالات کئے ہیں۔ دہلی میں بی آر ایس کی مرکزی آفس کے قیام سیمتعلق کے سی آر کی جانب سے راجہ سیاملا یگنم منعقد کرنے کے اعلان پئر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے صدر ریاستی بی جے پی نے کہاکہ کے سی آر‘ اپنے ذاتی مفاد کے لئے یگنم کررہے ہیں۔
بنڈی سنجے نے کہاکہ وہ یگنم کے خلاف نہیں ہیں مگر انہوں نے کے چندر شیکھر راؤ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے گھر یا فام ہاوز میں یگنم کا اہتمام کریں۔ بنڈی سنجے نے چالنج کیا بی آر ایس قائد میں ہمت ہے تو وہ یگنم میں اس بات کا عہد کریں کہ ان کے خاندان کے افراد دہلی شراب پالیسی اسکام میں ملوث نہیں ہیں۔
قومی سطح پر سیاسی سرگرمیوں کو وسعت دینے کے لئے ٹی آر ایس کو بی آر ایس میں تبدیل کرنے سے متعلق پارٹی سربراہ کے چندر شیکھر راؤ کے اقدام کا مذاق اڑاتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ آپ نے تلنگانہ میں کیا‘ کیا ہے‘ کہ آپ نے قومی پارٹی بنائی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کے سی آر کو یگنم کے دوران اس بات کا اعلان کرنا چاہئے کہ غریبوں میں کتنے ڈّبل بیڈروم کے مکانات دئیے گئے اور کتنے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیاگیا ہے۔ بنڈی سنجے نے کہاکہ چیف منسٹر کو یگنم میں کالیشورم لفٹ اریگیشن پراجکٹ کی تعمیر میں کمیشن کی وصولی کے الزامات کی تردید کا عہد لینا چاہئے۔ قبل ازیں ایم پی کریم نگر ٹوئٹر پر کے سی آر کی قومی پارٹی بی آر ایس کے منصوبوں کا مذاق اڑایا۔