ضرورت پڑنے پر کلسٹر بم استعمال کریں گے: ولادیمیر پوٹین
روس کے صدر ولادیمیر پوٹین کا کہنا ہے کہ روس کے پاس بھی کافی کلسٹر بم ہیں، جو ضرورت پڑنے پر استعمال کریں گے۔امریکہ سے یوکرین کو کلسٹر بم ملنے کے معاملے پر روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوٹین کا کہنا ہے کہ روس کے پاس بھی کافی کلسٹر بم ہیں، جو ضرورت پڑنے پر استعمال کریں گے۔امریکہ سے یوکرین کو کلسٹر بم ملنے کے معاملے پر روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ہمارے خلاف کلسٹر ہتھیار استعمال ہوئے تو ہمیں بھی جوابی کارروائی کا حق حاصل ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کی جارحیت کے خلاف امریکا نے یوکرین کو کلسٹر ہتھیار فراہم کیے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ تباہی اور ہولناکی کے سبب 100 سے زائد ممالک میں کلسٹر ہتھیاروں پر پابندی عائد ہے۔روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ روس کے خلاف کلسٹر بم استعمال ہونے کے ردعمل میں روس بھی انہیں استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے ہیں۔
امریکہ یوکرین کو کلسٹر بم فراہم کر رہا ہے۔روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے روس کے پاس کلسٹر بموں کا ’کافی ذخیرہ‘ موجود ہے اور یہ کہ ماسکو کو اس بات کا حق حاصل ہے کہ اگر یوکرین میں روسی فورسز کے خلاف اس طرح کے اسلحے کو استعمال کیا جاتا ہے تو وہ بھی اسے استعمال کرے۔
”ظاہر ہے اگر یہ ہمارے خلاف استعمال ہوتے ہیں، تو ہمیں جوابی کارروائی کا حق حاصل ہے۔“ ولادیمیر پوٹن نے یہ بات روس کے سرکاری ٹیلی وڑن کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہی، جو آج اتوار 16 جولائی کو نشر کیا گیا ہے۔یواین آئی کے بموجب جنگ زدہ یوکرین کے کئی علاقوں میں ہفتہ کی شام کو فضائی حملے کی وارننگ جاری کی گئی۔یوکرین کی ڈیجیٹل تبدیلی کی وزارت کے مطابق یوکرائنی علاقوں میں فضائی حملے کے سائرن بجے۔
یوکرین کے نیوز چینل سسپلنے نے ہفتے کے روز اطلاع دی کہ سومی میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ یوکرائنی میڈیا رپورٹس میں بھی خارکیف میں کئی دھماکوں کی اطلاع ہے۔ مقامی وقت کے مطابق نصف شب کے قریب، سومی، پولٹاوا، خارکیف، نیپروپیٹروسک اور کیرووہراد کے علاقوں میں فضائی حملے کی وارننگ جاری تھی۔
علحدہ موصولہ اطلاع کے بموجب کریمیا کے روسی بندرگاہی شہر سیواستوپول میں فوج نے منگنری کیپ کے اوپر ایک اور ڈرون کو تباہ کر دیا ہے۔یہ اطلاع گورنر میخائل رضاوڑائیف نے دی۔ رضاوژائیف نے اتوار کو ٹیلی گرام پر کہا کہ روسی فضائی دفاعی نظام اور بحری افواج کیپ کھیرسن، سیواستوپول بے اور بالاکلاوا کے آس پاس کے سمندروں کے اوپرسیواستوپول پر ایک ڈرون حملے کو ناکام کررہے تھے، جس میں کل آٹھ یواے وی شامل تھے۔
کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے کہا، "تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، کیپ منگنری کے قریب ایک اور ڈرون کو مار گرایا گیا۔ مجموعی طور پر دو یواے وی کو رات بھر میں مار گرایا گیا اور پانچ کو الیکٹرانک وارفیئر فورسز نے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ بیرونی روڈ سٹیڈ میں دو سطحی ڈرون بھی تباہ کردئے گئے۔