ایشیاء

چین نے سردی کی لہر اور گھنی دھند کے لیے الرٹ جاری کیا

چین کی موسمیاتی اتھارٹی نے ہفتے کے روز سردی کی لہر کے لیے یلو الرٹس جاری کیا۔

بیجنگ: چین نے سرد لہر اور گھنی دھند کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہند۔چین معاہدہ کی تفصیلات منظرعام پر لائی جائیں: راشدعلوی
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
چین کی بادشاہت کے ساتھ پیرس اولمپکس کا اختتام
مالدیپ کے صدر کاچین اور ہندوستان سے اظہار تشکر

چین کی موسمیاتی اتھارٹی نے ہفتے کے روز سردی کی لہر کے لیے یلو الرٹس جاری کیا۔

ملک کے بیشتر حصوں میں اگلے تین دنوں میں درجہ حرارت میں 8 سے 12 ڈگری سیلسیئس کی کمی دیکھنے میں آئے گی۔

قومی موسمیاتی مرکز (این ایم سی) نے کہا کہ شمال مغربی چین کے مشرقی حصے کے ساتھ ساتھ شمالی چین کے مغربی حصوں اور سیچوان کے کچھ علاقوں میں اس مدت کے دوران درجہ حرارت میں14 ڈگری سیلسیس سے زیادہ گراوٹ کا امکان ہے۔

این ایم سی نے فصلوں اور آبی مصنوعات کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کا مشورہ دیا ہے۔