عاشق نے طالبہ پر اُبلتا ہوا پانی ڈال دیا

امراوتی: کاکناڈا، آندھرا پردیش میں جواہرلال نہرو ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی (جے این ٹی یو) کی ایک طالبہ اس وقت شدیدزخمی ہوگئی جب اس کے بوائے فرینڈ نے ایلورو ضلع میں اپنے گھر کے ایک کمرہ میں باندھ کر لڑکی کے ہاتھوں اور پیروں پر مبینہ طور پر ابلتا ہوا پانی انڈیل دیا۔
چونکادینے والا واقعہ اس وقت منظر پر آیا جب متاثرہ اتوار کی صبح بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئی اور پولیس میں شکایت درج کروائی۔اسے سرکاری ہسپتال میں شریک کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ انجینئرنگ سال سوم کی طالبہ ہے۔ ایلورو کی ساکن لڑکی ڈگی رالا کے ساکن انودیپ نامی لڑکی سے محبت کا شکار ہوگئی تھی۔ اس نے لڑکی سے شادی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
انودیپ نے پانچ دن قبل لڑکی کو ڈگی رالا میں واقع اپنے مکان لے گیا تھا۔ اس نے اسے ایک کمرہ میں باندھ دیا جہاں وہ لڑکی کو اذیتیں دے رہا تھا۔
اس نے لڑکی کو جان سے ماردینے کی بھی دھمکی دی تھی۔ متاثرہ نے پولیس سے کہا کہ اس نے آدھی رات کو پھانسی دے کر ماردینے کا بھی منصوبہ بنایا تھاتاہم وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئی اور اپنے گھر پہنچ گئی۔
اپنے والدین کی مدد سے اس نے شکایت درج کروائی۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا اور انودیپ کی تلاش شروع کردی جو مفرور ہے۔ملزم کہا جاتا ہے کہ گانجہ اور دیگر نشیلی اشیاء کا عادی ہے اور مبینہ طور پر کئی لڑکیوں کو پیار کے نام پر دھوکہ دے چکا ہے۔