دہلی

بی ایس ایف جوانوں اور پاک رینجرس کے درمیان مٹھائیوں کا تبادلہ

دونوں افواج نے مٹھائیوں نے تبادلہ کیا۔بی ایس ایف ارکان نے آج صبح سرحد پر ترنگا لہرایا۔ بی ایس ایف نے بتایا کہ دوپہر میں اٹاری سرحد کی گیٹس کھولی گئیں جس کے بعد دونوں فورسس کے ارکان وہاں جمع ہوئے۔

نئی دہلی: ہندوستان کا 74 واں یوم ِ جمہوریہ ملک بھر میں جوش و خروش سے منایا گیا۔ پنجاب میں اٹاری سرحد اور جموں میں ہند۔ پاک بین الاقوامی سرحد پر بھی جشن جمہوریہ منایا گیا۔ پاکستانی رینجرس نے جمعرات کی دوپہر بارڈر سیکوریٹی فورس(بی ایس ایف) کے ارکان کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں
اظہرالدین، وہ مایہ ناز کھلاڑی جو کسی تعارف کا محتاج نہیں
صوبہ پنجاب میں پاکستان کے رمیش سنگھ اروڑہ پہلے سکھ وزیر
بھارت بند، پنجاب میں بسیں سڑکوں سے غائب
ارشدیپ سنگھ نے زیادہ رن دینے کا ورلڈریکارڈ بنالیا
رام رحیم کے اہانت آمیز ریمارکس حکومت پنجاب کو نوٹس

دونوں افواج نے مٹھائیوں نے تبادلہ کیا۔بی ایس ایف ارکان نے آج صبح سرحد پر ترنگا لہرایا۔ بی ایس ایف نے بتایا کہ دوپہر میں اٹاری سرحد کی گیٹس کھولی گئیں جس کے بعد دونوں فورسس کے ارکان وہاں جمع ہوئے۔

دونوں ملکوں کے فوجیوں نے مٹھائیوں کا تبادلہ کیا اور جموں میں بین الاقوامی سرحد پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ بی ایس ایف کے عہدیداروں نے بتایا کہ ملک کے 74 ویں یوم ِ جمہوریہ پر ہند۔ پاک کی مختلف سرحدوں پر ترنگا لہرایا گیا اور قومی ترانہ پڑھا گیا جس کے بعد شہیدوں کو سلامی دی گئی۔

واضح رہے کہ یوم ِ آزادی اور یوم ِ جمہوریہ کے علاوہ عید‘ ہولی اور دیوالی کے موقع پر بھی سرحدوں پر مٹھائیوں کے تبادلہ کی روایت ہے۔

a3w
a3w