دبئی میں عالیشان ہندو مندر کا افتتاح
مندر 5 اکتوبر کو عوام کے لیے کھول دیا گیا اور کہا گیا کہ مندر میں تمام مذاہب کے لوگوں کا خیر مقدم ہے اور ساتھ ہی ساتھ پوجا کرنے والوں اور دیگر سیاحوں کو بھی داخلہ دیاجائے گا تاکہ وہ 16 دیویوں اور دیگر اندرونی نقش و نگار کو دیکھ سکیں۔
دبئی۔: دبئی کے جبل علی میں نو تعمیر کردہ ہندو مندر کا افتتاح عمل میں آیا۔ دسہرہ تہوار سے ایک دن قبل اس کا افتتاح کیا گیا۔
خلیج ٹائمز رپورٹ میں بتایا گیا کہ مندر سندھی گرو دربار ٹمپل کا توسیعی حصہ ہے جو متحدہ عرب امارات میں انتہائی قدیم ترین ہندو مندر ہے۔
فرورری 2020 کو مندر کا سنگ بنیاد رکھاگیا اور اس کے افتتاح سے ہندوستانیوں کے ایک دہے طویل خواب کی تکمیل ہوئی ہے جو اس علاقہ میں ایک مندر کی تعمیر کے خواہاں تھے۔
مندر 5 اکتوبر کو عوام کے لیے کھول دیا گیا اور کہا گیا کہ مندر میں تمام مذاہب کے لوگوں کا خیر مقدم ہے اور ساتھ ہی ساتھ پوجا کرنے والوں اور دیگر سیاحوں کو بھی داخلہ دیاجائے گا تاکہ وہ 16 دیویوں اور دیگر اندرونی نقش و نگار کو دیکھ سکیں۔
گلف نیوز رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی۔ یکم ستمبر 2022 کو قبل ازیں ابتدائی طور پر اس کی کشادگی عمل میں آئی تھی جہاں تمام مذاہب کے لوگوں کا خیر مقدم کیا جاتاہے۔
ہزاروں سیاحوں کو مندر کے اندرونی نقش و نگار کی جھلک دیکھنے کی اجازت دی جاتی ہے جہاں سفید سنگ مرمر موجود ہے۔ مندر کے ستون مزین ہے اور پیش رخ پر عربی اور ہندو جیومٹری کے ڈیزائنس موجود ہیں۔
مندر کے انتظامیہ نے کیو آر کوڈ پر مبنی اپارٹمنٹ بکنگ سسٹم کااس کے ویب سائٹ کے ذریعہ آغاز کردیاہے۔ پہلے ہی دن سے مندر میں بڑی تعداد میں سیاح آرہے ہیں۔ بالخصوص ہفتہ کے اواخر تحدیداتی داخلہ پر کیو آر کوڈیڈ اپارٹمنٹ کے ذریعہ کنٹرول کیاجارہاہے تاکہ ہجوم کو قابو میں رکھاجاسکے اور سماجی فاصلہ بھی برقرار رکھاجاسکے۔