شمالی بھارت

عتیق احمد اور بھائی کا قتل، 5 پولیس ملازمین معطل

سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کے قتل کے سلسلہ میں فرائض سے غفلتبرتنے کے الزام میں چہارشنبہ کے روز 5 پولیس ملازمین کو معطل کردیاگیا۔

پریاگ راج (اترپردیش): سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کے قتل کے سلسلہ میں فرائض سے غفلتبرتنے کے الزام میں چہارشنبہ کے روز 5 پولیس ملازمین کو معطل کردیاگیا۔

متعلقہ خبریں
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
قتل کے ملزم مندر پجاری کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا
کارسے گھسیٹنے سے انجلی کی موت واقعہ پر 11 پولیس ملازم معطل
نازیبا سلوک پر اسسٹنٹ ٹیچر معطل
محمد سمیع کے بھائی محمد کیف کا ایک اور یادگار مظاہرہ

شاہ گنج پولیس اسٹیشن کے انچارج اشونی کمار سنگھ بھی معطل کئے جانے والوں میں شامل ہیں۔دیگر افراد میں ایک سب انسپکٹر اور تین کانسٹبل شامل ہیں۔

صحافیوں کے بھیس میں آنے والے تین افراد نے احمد اور اشرف کو ہفتہ کی رات انتہائی قریب سے گولی ماردی تھی‘ اس وقت پولیس ملازمین انہیں پریاگ راج کے ایک ہاسپٹل کو میڈیکل چیک اپ کیلئے لے جارہے تھے۔

دونوں بھائیوں کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگی ہوئی تھیں۔ انہیں میڈیا کے کیمروں کے سامنے ہلاک کردیاگیاتھا۔

سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے پانچوں پولیس ملازمین کو فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتنے کا خاطی پایا تھا۔

پولیس کمشنر رامیت شرما نے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے اڈیشنل کمشنر پولیس (کرائم) کی زیر قیادت ایک سہ رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔