ایشیاء

عمران خان، صدر عارف علوی سے ناراض

جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان ناراض ہیں کہ صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی کی تحلیل کے اندرون 90 یوم عام انتخابات یقینی بنانے اپنے آئینی اختیارات استعمال نہیں کئے۔

لاہور: جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان ناراض ہیں کہ صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی کی تحلیل کے اندرون 90 یوم عام انتخابات یقینی بنانے اپنے آئینی اختیارات استعمال نہیں کئے۔

متعلقہ خبریں
عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کےخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ
بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھ کر ان کی سزا کو مزید سخت بنایا گیا: ہائیکورٹ
امریکہ کا عمران خان اور دیگر قیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش
توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 4 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

عمران خان کی بہن نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔ جناح ہاؤز حملہ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں علیمہ خان نے کہا کہ ان کے بھائی اور پاکستان تحریک ِ انصاف(پی ٹی آئی) سربراہ عمران خان ناخوش ہیں کہ صدر نے الیکشن کی قطعی تاریخ کے بجائے صرف کٹ آف ڈیٹ کا اعلان کیا۔

جیو نیوز نے یہ اطلاع دی۔ علیمہ خان نے یہ بھی کہا کہ جیل میں وزن گھٹنے کے باوجود 70 سالہ عمران خان پرجوش ہیں۔

علیمہ خان نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی سربراہ کا ماننا ہے کہ سائفرکیس میں انہیں عرصہ دراز تک جیل میں بند رکھنے کی سازش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان کو چہل قدمی کی جگہ اور جم آلات فراہم کرنے کے لئے درخواست داخل کی گئی ہے۔

a3w
a3w