غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنے کا امریکی منصوبہ، عرب لیگ کا اہم بیان
عرب لیگ نے اردن اور مصر کے اس مؤقف کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے جس میں فلسطینی عوام کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی کسی بھی کوشش کو سختی سے مسترد کیا گیا ہے۔
جدہ: عرب لیگ نے اردن اور مصر کی جانب سے اختیار کیے گئے فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے مؤقف کی حمایت کی ہے۔
عرب لیگ نے اردن اور مصر کے اس مؤقف کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے جس میں فلسطینی عوام کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی کسی بھی کوشش کو سختی سے مسترد کیا گیا ہے۔
یہ مؤقف عرب ممالک کے فلسطینیوں کے تاریخی اور قانونی حقوق کے تحفظ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور عالمی سطح پر مسئلہ فلسطین کی حمایت کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید مضبوط بناتا ہے۔
سیکرٹری جنرل عرب لیگ کا کہنا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ محض ایک سیاسی مسئلہ نہیں بلکہ یہ انصاف اور انسانی حقوق کا معاملہ ہے، جو اس بات کا متقاضی ہے کہ عالمی برادری اس مسئلے کے حل کے لیے مزید مضبوط اقدامات کرے اور آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کو یقینی بنائے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم دیگر عرب ممالک کی حمایت سے فلسطینی کاز کی مزاحمت کو ختم کرنے کے کسی بھی منصوبے کو ناکام بنا دے گی۔