حیدرآباد
فلسطینوں پر ڈھائے جارہے مظالم کے خلاف مجلس کا احتجاجی جلسہ
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے 23 اکتوبر کو دارالسلام میں فلسطینیوں پر ہورہے مظالم کے خلاف ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔
حیدرآباد : آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے 23 اکتوبر کو دارالسلام میں فلسطینیوں پر ہورہے مظالم کے خلاف ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔
اس بات کا اعلان صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ‘ہم غزہ فلسطین میں ہورہے مظالم کے خلاف ایک احتجاجی جلسہ منعقد کریں گے۔
تمام سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے سربراہان کو اس جلسہ میں مدعو کیا جائے گا۔ اس جلسہ میں کوئی سیاسی یا انتخابی تقریر نہیں کی جائے گی‘۔