قلب پر حملہ کی وجہ دُلہن کا انتقال
ایک نوجوان دُلہن کا قلب پر حملہ کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ یہ واقعہ ایک دوسرے کو پھول پہنانے کی تقریب کے دوران شہ نشین پر پیش آیا۔

لکھنو: ایک نوجوان دُلہن کا قلب پر حملہ کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ یہ واقعہ ایک دوسرے کو پھول پہنانے کی تقریب کے دوران شہ نشین پر پیش آیا۔
پولیس نے آج یہاں یہ بات بتائی اور کہاکہ نوجوان دُلہن کا جس کی عمر اوائیل 20 سال ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ قلب پر حملہ کی وجہ انتقال ہوگیا۔
ملیح آباد اسٹیشن ہاوز آفیسر (ایس ایچ او) سبھاش چندر سروش نے کہاکہ اس صدمہ انگیز واقعہ کا علم سوشل میڈیا کے ذریعہ ہوا۔ جس کے بعد تحقیقات کیلئے موضع کو ایک ٹیم روانہ کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق موضع بھدوانا کے راج پال کی دختر شیوانگی کی شادی ویویک کے ساتھ ہورہی تھی‘ دلہن شبہ نشین پر پہنچی اور دولہے کو پھولوں کا ہار پہنایا اس کے ساتھ ہی وہ اسٹیج پر گرگئی جس کے بعد مہمانوں میں سنسنی پھیل گئی۔
اسٹیشن ہاوز آفیسر نے یہ بات بتائی۔ شیوانگی کو کمیونٹی ہیلت سنٹر لیجایا گیا جہاں سے اس کو ٹراما سنٹر سے رجوع کیاگیا‘ لیکن راستہ میں ہی اس کا انتقال ہوگیا۔