شمالی بھارت

لاپتا پڑوسی خاتون کی تلاش میں شامل مسلم نوجوان پر حملہ

اترپردیش کے بریلی میں جمعہ کو چار لوگوں نے ایک 25 سالہ مسلم شخص کو مندر کے احاطہ میں داخل ہونے پر زد و کوب کیا۔ پولیس نے کہا کہ متاثر ایشان‘ ایک پڑوسی خاتون 35 سالہ گڑیا کی تلاش میں مندر کے قریب گیا تھا۔

حیدرآباد: اترپردیش کے بریلی میں جمعہ کو چار لوگوں نے ایک 25 سالہ مسلم شخص کو مندر کے احاطہ میں داخل ہونے پر زد و کوب کیا۔ پولیس نے کہا کہ متاثر ایشان‘ ایک پڑوسی خاتون 35 سالہ گڑیا کی تلاش میں مندر کے قریب گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
چار سالہ لڑکی کو مسلسل اذیت دینے پر باپ اور 2 چاچاؤں کے خلاف کیس درج
15سالہ زوجہ کے ساتھ جسمانی تعلق عصمت ریزی نہیں: دہلی ہائیکورٹ
معمولی تنازعہ پردوفرقوں میں جھگڑا‘ مسلم نوجوان ہلاک
نوح فساد معاملہ:مزید پانچ مسلم نوجوانوں کو سیشن عدالت نے ضمانت پر رہاکرنے کا حکم جاری کیا
چوتھی جماعت کے طالبعلم کو 43 بار مارنے پر ٹیچر کے خلاف ایف آئی آر

یہ خاتون اپنے ارکان خاندان سے جھگڑے کے بعد گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔ وہ گڑیا کی بہن 28 سالہ رشمی کے ساتھ تھا۔ پولیس نے کہا کہ جب حملہ آور پہنچے رشمی اور ایشان‘ گڑیا کو سمجھانے کی کوشش کررہے تھے کہ گھر چلی آئے جو مندر کے احاطہ میں پائی گئی تھی۔

حملہ آوروں نے ایشان پر شک کیا اور اس کی شناخت کے بارے سوالات کرنا شروع کردیا۔ اچانک انہوں نے ایشان کو زد و کوب کرنا شروع کردیا۔ اسٹیشن ہاؤز آفیسر (قلعہ پولیس اسٹیشن) راجیو کمار نے کہا کہ گڑیا اور رشمی حملہ آوروں کو قائل کروانے کی کوشش کی مگر وہ کچھ سننے آمادہ نہیں تھے۔

دوسرے مقامی لوگوں کی مداخلت پر معاملہ کی یکسوئی ہوئی۔ ہفتہ کو اس واقعہ کا ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے متاثر کی تلاش شروع کی اور اس کا پتا چلالیا۔

اگرچہ ایشان نے پولیس میں شکایت درج نہیں کروائی مگر پولیس نے کہا کہ اس نے ایک کیس درج کرلیا اور چار حملہ آوروں میں سے دو کو گرفتار کرلیا ہے۔

a3w
a3w