ماڈل مانوی راج کا انسٹی ٹیوٹ مالک پر لوجہاد کا الزام
ماڈل مانوی راج نے اپنے انسٹی ٹیوٹ مالک پر لو جہاد کا الزام عائد کیا۔ اس نے وزیراعظم نریندر مودی سے اسے بچانے کی اپیل کی۔ بہار کی رہنے والی مانوی راج‘رانچی کے ایک ماڈلنگ انسٹی ٹیوٹ میں کام کرتی تھی اور فی الحال ممبئی میں رہ رہی ہے۔

رانچی: ماڈل مانوی راج نے اپنے انسٹی ٹیوٹ مالک پر لو جہاد کا الزام عائد کیا۔ اس نے وزیراعظم نریندر مودی سے اسے بچانے کی اپیل کی۔ بہار کی رہنے والی مانوی راج‘رانچی کے ایک ماڈلنگ انسٹی ٹیوٹ میں کام کرتی تھی اور فی الحال ممبئی میں رہ رہی ہے۔
اس نے الزام عائد کیا کہ کمپنی مالک تنویر نے اپنا تعارف یش کے طورپر کرایا اور اسے لو جہاد کی طرف راغب کیا۔
منگل کے دن اس نے ورسووا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر بھی درج کرائی۔ مانوی کا دعویٰ ہے کہ تنویر اسے تبدیلی مذہب اور شادی کے لئے مجبور کررہا تھا۔
مالک کا اصل نام تنویر ہونے کا پتہ چلنے پر وہ بھاگلپور آئی اور پھر اپنا کیرئیر بنانے ممبئی چلی گئی تاہم تنویر ممبئی چلاآیا اور اس نے اسے ہلاک کرنے کی کوشش کی۔
ٹویٹر اور یو ٹیوب پر ویڈیو اَپ لوڈ کرتے ہوئے مانوی نے کہا کہ میں مرجاؤں گی لیکن دھرم پریورتن نہیں کروں گی۔
وزیراعظم اور چیف منسٹر مجھے اس راکشس (شیطان) سے بچائیں۔ مجھے پتہ نہیں وہ کل کیا کرے گا۔ میں ہندو ہوں اور مسلمان سے شادی کبھی بھی نہیں کروں گی۔ مانوی نے کہا کہ اس نے رانچی میں گرومنگ انسٹی ٹیوٹ جوائن کیا تھا اور وہاں دیڑھ سال کام کیا جس کے دوران تنویر نے اسے ذہنی و جسمانی ٹارچر کیا۔
تنویر نے اس کی قابل اعتراض تصاویر لی تھیں اور شادی کے لئے دباؤ ڈل رہا تھا۔ مانوی نے کہا کہ اس نے سابق میں بھی تنویر کے خلاف شکایت کی تھی لیکن اس نے عدالت میں حلف نامہ داخل کرکے کہا تھا کہ وہ مستقبل میں اس سے خراب برتاؤ نہیں کرے گا جس کے بعد میں نے شکایت واپس لے لی تاہم تنویر کا ٹارچر جاری رہا۔
23 مئی کو مانوی کی سالگرہ پر تنویر نے فحش میسیج بھیجے اور ماڈل کی فیملی کو ماردینے کی دھمکی دی۔
تنویر کا تاہم کہنا ہے کہ مانوی نے اسے کاروبار میں دھوکہ دیااور اپنی رقم مانگنے پر وہ ایسے بے ہودہ الزامات عائد کررہی تھی۔ تنویر کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ مانوی میری عریاں تصاویر بھی شیئر کررہی ہے۔ ممبئی پولیس نے مزید تحقیقات کے لئے کیس کی تفصیلات رانچی پولیس کو بھیج دی ہیں۔