کھیل

محمد سراج کاؤنٹی چیمپئن شپ کیلئے واروکشائر میں شامل

سراج نے واروکشائر میں شامل ہونے کے بعد کہاکہ میں واروکشائر میں شامل ہونے کا منتظر ہوں۔ مجھے انگلینڈ میں ہمیشہ ہندوستان کے لیے کھیلنا پسند تھا اور اب میں کاؤنٹی کرکٹ کا تجربہ کرنے کے لیے تیار ہوں۔

لندن: واروکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے کاؤنٹی چیمپئن شپ سیزن کے آخری تین میچوں کے لیے ہندوستانی تیز گیند باز محمد سراج کو ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سراج 12 ستمبر کو واروکشائر اور سمرسیٹ کے میچ سے قبل ایجبسٹن پہنچیں گے۔

28 سالہ سراج نے جولائی میں ایجبسٹن ٹیسٹ میں 66 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس کے علاوہ سراج نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں چھ وکٹیں بھی حاصل کیں۔ سراج نے واروکشائر میں شامل ہونے کے بعد کہاکہ "میں واروکشائر میں شامل ہونے کا منتظر ہوں۔

مجھے انگلینڈ میں ہمیشہ ہندوستان کے لیے کھیلنا پسند تھا اور اب میں کاؤنٹی کرکٹ کا تجربہ کرنے کے لیے تیار ہوں۔ ایجبسٹن کا عالمی معیار کا اسٹیڈیم ہےاور اس سال کے لئے ٹسٹ میچ کے لئے وہاں جو ماحول بنا وہ بہت خاص تھا۔