مہاراشٹرا

مندر میں داخل ہونے مسلم نوجوان کی کوشش۔ ہندومہاسبھا نے گنگاجل چھڑکا

4مسلم نوجوانوں نے مہاراشٹرا کے ناسک میں ایک مندر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ہندوگروپس نے مندر کے احاطہ کے باہر احتجاج کیا اور مندر کو پاک کرنے کی رسومات ادا کی۔

ناسک(مہاراشٹرا): 4مسلم نوجوانوں نے مہاراشٹرا کے ناسک میں ایک مندر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ہندوگروپس نے مندر کے احاطہ کے باہر احتجاج کیا اور مندر کو پاک کرنے کی رسومات ادا کی۔

متعلقہ خبریں
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
ٹیپوسلطان کے مجسمہ کو چپلوں کا ہار پہنانے کا واقعہ
مندر میں اسٹیج منہدم، ایک عورت ہلاک
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم
راج ٹھاکرے کی تصویر پر مہاراشٹر میں نیا تنازعہ

باقاعدہ درشن کے لئے مندر کھلنے کے ساتھ ہی ہندومہاسبھا کارکنوں نے بھجن گاتے اور نعرے لگاتے ہوئے مندر کے باب الداخلہ پر گنگاجل چھڑکا۔

ہندومہاسبھا نے مندر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف پولیس کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو وہ ریاست بھر کی تمام مندروں کو بطور احتجاج بند کردیں گے۔

علحدہ اطلاع کے مطابق یہ واقعہ ناسک کی مشہور ترمبکیشور مندر میں پیش آیا جہاں 13 مئی کو بعض مسلمانوں نے داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔

ہندومہاسبھا کے صدر آنند ڈاوے نے مطالبہ کیا کہ پولیس مندر میں گھسنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔ شیوسینا (یوبی ٹی) کے ترجمان سنجے راوت نے آج کہا کہ مندر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش نہیں کی گئی۔

مسلم بھکت محض اگربتی پیش کرنے کی کوشش کررہے تھے جیسا کہ عرس کے بعد کیا جاتا ہے۔ راوت نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ریاست میں چند افراد ہندوتوا کے نام پر سماجی ہم آہنگی کو درہم برہم کرنے کوشاں ہیں۔

a3w
a3w