حیدرآباد
موسی ندی سے پانی کا اخراج۔ متبادل راستے اختیار کرنے ٹریفک پولیس کا مشورہ
موسی ندی میں پانی کے بہاو میں کمی کے بعد موسی رام باغ بریج کو ٹریفک کے لئے کھول دیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ امکان ہے کہ یہ بریج کل صبح تک عوام کے لئے کھول دیاجائے گا۔

حیدرآباد: ٹریفک پولیس نے شہر کے دونوں ذخائرآب عثمان ساگر اور حمایت ساگر سے پانی کے بڑے پیمانہ پر اخراج کے بعد موسی ندی میں پانی کے شدید بہاو کے پیش نظر شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ متبادل راستے اختیار کریں۔
جوائنٹ کمشنر پولیس ٹریفک حیدرآباد نے کہاکہ موسی رام باغ بریج کو بند کردیاگیا ہے۔عنبرپیٹ/ کاچی گوڑہ اور موسی رام باغ/ملک پیٹ کے درمیان گاڑیوں کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔دلسکھ نگر/ملک پیٹ۔چادرگھاٹ۔کوٹھی روٹ پر بھاری ٹریفک دیکھی گئی ہے۔
گاڑی سواروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان روٹس کو اختیار نہ کریں اور کل صبح تک متبادل روٹس اختیار کریں۔موسی ندی میں پانی کے بہاو میں کمی کے بعد موسی رام باغ بریج کو ٹریفک کے لئے کھول دیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ امکان ہے کہ یہ بریج کل صبح تک عوام کے لئے کھول دیاجائے گا۔