تلنگانہ

مہاراشٹرا کے مجالس مقامی انتخابات میں حصہ لینے بی آر ایس کا غور

بی آر ایس‘ مہاراشٹرا میں مجالس مقامی کے انتخابات میں حصہ لینے پر سنجیدگی سے غور و خوص کررہی ہے۔ گذشتہ تین دنوں کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے قائدین کی بڑی تعداد بی آر ایس میں شمولیت اختیار کرتی جارہی ہے۔

حیدرآباد : بی آر ایس‘ مہاراشٹرا میں مجالس مقامی کے انتخابات میں حصہ لینے پر سنجیدگی سے غور و خوص کررہی ہے۔ گذشتہ تین دنوں کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے قائدین کی بڑی تعداد بی آر ایس میں شمولیت اختیار کرتی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی 16نیوز چانلس کے خلاف شکایت
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

گذشتہ روز سمبھا جی بریگیڈ نامی تنظیم جس کے قیام کا مقصد شیواجی‘ مہاتما جیوتی راؤ پھولے‘ ساہو مہاراج اور ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے نظریات پر عمل کرتے ہوئے ان کی خواہشات کو عملی جامہ پہننانا ہے‘ نے بی آر ایس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کیا۔

سمبھاجی بریگیڈ نے اعلان کیا کہ 10مارچ کو اورنگ آباد میں بی آر ایس کے ساتھ زبردست جلسہ عام کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔سمبھاجی بریگیڈ کے قائدین نے آج پرگتی بھون میں بی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی۔ انہوں نے بی آر ایس کی جانب سے 2024ء میں اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا۔

بی آر ایس کی جانب سے مہاراشٹرا میں جاریہ سال منعقد شدنی مجالس مقامی انتخابات میں حصہ لینے اور کے سی آر کی جانب سے انتخابی مہم چلانے کا امکان ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق انتخابی مہم چلانے کیلئے بی آر ایس کے اراکین اسمبلی و کونسل کو بھی ذمہ داریاں تفویض کرنے کا امکان ہے۔

دوسری طرف بھارت کسان سمیتی مہاراشٹرا کے صدر مانک کدم نے واضح کیا کہ مہاراشٹرا کے کسانوں میں خوشحالی لانے کیلئے تلنگانہ ماڈل کو اختیار کرنا ضروری ہے۔ مہاراشٹرا کے عوام اور کمیٹی قائدین کا احساس ہے کہ اب تک کانگریس بی جے پی اور دیگر سیاسی جماعتوں نے عوام کو صرف ووٹ بینک کی طرح استعمال کیا ہے عوام کی ترقی اور خوشحالی ان کا مقصد نہیں تھا۔

اب جبکہ ان جماعتوں کے متبادل کے طور پر بی آر ایس سامنے آئی ہے کئی قائدین بی آر ایس میں شمولیت اختیار کرتے جارہے ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید قائدین کا بی آر ایس میں شمولیت کا امکان ہے۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ گذشتہ دنوں صدر بی آر ایس کے چندر شیکھر راؤ نے ناسک ڈیوژن کیلئے دشرتھ ساونت‘ پونے ڈیوژن کیلئے بالا صاحب جئے رام دیشمکھ‘ ممبئی ڈیوژن کیلئے ونئے تاناجی اورنگ آباد ڈیوژن کیلئے سومناتھ تھوراٹ‘ ناگپور ڈیوژن کیلئے دیانیش واکوڈر‘ امراوتی ڈیوژن کیلئے نکھیل دیشمکھ کو کوآرڈنیٹرس کے طور پر تقرر کیا تھا۔

a3w
a3w