دہلی

اروند کجریوال کو طبی معائنہ کے بعد علیحدہ کوٹھری میں رکھا جائے گا

چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو آج تہاڑ جیل لایا گیا۔ انہیں آبکاری پالیسی سے جڑے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلہ میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) نے 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔

نئی دہلی: چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو آج تہاڑ جیل لایا گیا۔ انہیں آبکاری پالیسی سے جڑے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلہ میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) نے 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
ملک میں روس جیسی آمرانہ صورتحال: کجریوال
کویتا، 23مارچ تک ای ڈی کی تحویل میں (ویڈیو)
کجریوال نے گرفتاری سے چند ہفتے قبل انسولین لینا بند کردیاتھا
جیل میں کجریوال سے دہشت گرد جیسا سلوک: بھگونت مان
اکسائز پالیسی کیس، وزیر کیلاش گہلوت کی پوچھ تاچھ کے لئے طلبی (ویڈیو)

جیل کے ایک عہدیدار نے کہا کہ کجریوال کو تہاڑ جیل لایا گیا۔ انہیں جیل نمبر 2 میں رکھا جائے گا۔ انہیں طبی معائنہ کے بعد علیحدہ کوٹھری میں رکھا جائے گا۔ اسی کیس میں گزشتہ برس اکتوبر میں گرفتار عام آدمی پارٹی قائد سنجے سنگھ کو پہلے جیل نمبر 2میں رکھا گیا تھا لیکن حال میں جیل نمبر 5 منتقل کردیا گیا۔

کجریوال کے سابق نائب منیش سسوڈیہ بھی اسی کیس میں جیل میں ہیں۔ انہیں جیل نمبر 1 میں رکھا گیا ہے جبکہ بی آر ایس قائد کے کویتا جیل نمبر 6 (ویمنس جیل) میں ہیں۔

آئی اے این ایس کے بموجب دہلی کی ایک عدالت نے پیر کے دن چیف منسٹر اروند کجریوال کو 15 اپریل تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ عام آدمی پارٹی سربراہ نے گزارش کی کہ انہیں پڑھنے کے لئے 3 کتابیں بھگود گیتا‘ رامائن اور ہاؤ پرائم منسٹرس ڈیسائیڈ فراہم کی جائیں۔

کجریوال کو خصوصی جج کاویری بویجا کے اجلاس پر پیش کیا گیا۔ 28 مارچ کو جج کاویری بویجا نے ان کی ای ڈی تحویل بڑھادی تھی تاہم انہیں اپنے ارکان خاندان اور وکلاء سے ملاقات کی اجازت دی تھی۔ آج چیف منسٹر کو کڑے پہرہ میں عدالت میں پیش کیا گیا۔

a3w
a3w