جموں و کشمیر

میرواعظ مولوی عمر فاروق کو رہا کیاجائے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ جمعتہ الوداع کے موقع پر تاریخی جامع مسجد (نوہٹہ) کو مقفل کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک افسوسناک اقدام ہے۔

متعلقہ خبریں
فاروق عبداللہ کو ریاستی درجہ کی جلد بحالی کی امید
میر واعظ نظربند، جامع مسجد جانے سے روک دیا گیا
شاہ رخ خان کی فلم جوان ستمبر میں ریلیز ہوگی
عوامی تعاون سے ہی نیشنل کانفرنس پھر سُرخ رو ہوئی: فاروق عبداللہ
تشکیل حکومت کا دعویٰ بہت جلد کیا جائے گا: فاروق عبداللہ

انہوں نے کہاکہ اگر حالات ٹھیک ہیں تو جامع مسجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی گئی؟

زیارت گاہ حضرت بل میں نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ میرواعظ مولوی عمر فاروق کو بھی کئی برس سے بند رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ انہیں رہا کیا جانا چاہئے تاکہ وہ اپنے مذہبی فرائض انجام دیں سکیں اور موجودہ دور میں جب ہم اللہ کے راستے سے بھٹک گئے ہیں اور برے رسومات اور منشیات جیسے سماجی بدعات عروج پر ہیں،وہ اپنے وعظ و تبلیغ کے ذریعہ لوگوں کو صحیح راستہ دکھاسکیں۔