حیدرآباد

میٹرو ریل مرحلہ دوم، ڈی پی آر رپورٹس کو حتمی شکل دینے کا عمل جاری

حیدرآباد میٹر و ریل مرحلہ دوم پروجیکٹ جس پر32,237 کروڑ روپے کے مصارف کا تخمینہ لگایا گیا ہے، کے تمام کاریڈورس (راہداریوں) کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر) کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

حیدرآباد:(پی ٹی آئی) حیدرآباد میٹر و ریل مرحلہ دوم پروجیکٹ جس پر32,237 کروڑ روپے کے مصارف کا تخمینہ لگایا گیا ہے، کے تمام کاریڈورس (راہداریوں) کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر) کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

ایک سینئر عہدیدار نے اتوار کے روز یہ بات بتائی۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے حالیہ دنوں محکمہ بلدی نظم ونسق وشہری ترقیات کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ میٹرو ریل مرحلہ دوم کے ڈی پی آر رپورٹس کی تیاری میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔

حیدرآباد ایر پورٹ میٹرو لمیٹڈ (ایچ اے ایم ایل) کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے میٹرو ریل مرحلہ 2کے الائنمنٹ، خصوصیات، اسٹیشنوں کے مقامات پر تفصیلی پریزنٹیشن دیا تھا۔116.2 کیلو میٹر محط مرحلہ دوم کے تحت6 راہداریوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ سرکاری اعلامیہ میں آج یہ بات بتائی۔ ایچ اے ایم ایل کے منیجنگ ڈائرکٹر نے چیف منسٹر کو بتایا کہ تمام کاریڈورس کی ڈی پی آر کو آخری شکل دینے کا کام جاری ہے۔

ایچ اے ایم ایل کو جامع موبلیٹی پلان (سی ایم پی) سے متعلق ٹرافک اسٹیڈی رپورٹ کا انتظار ہے۔ یہ رپورٹ، حیدرآباد میٹرو پولیٹن ایریا بنائے گی۔ میٹرو کاریڈورس کے ٹرافک پروجیکشسن کا سی ایم پی کے ساتھ کراس چیکنگ کرنا ہوگا۔ داخل کردہ ڈی پی آر کو مرکزی حکومت کی منظوری کیلئے لازمی ہے۔

مختلف متبادلات کے فوائد اور نقصانات پر غور وخواص کے بعد چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کاریڈور 2کو وسیع تر کاریڈور ناگول IV کے طور پر منظوری دی ہے۔ علاوہ ازیں آر جی آئی اے (ایر پورٹ میٹرو کاریڈور) 36.6 کیلو میٹر کاریڈور، رائیدرگ۔ کوکہ پیٹ نیو پولس11.6کیلو میٹر کاکاریڈور V، ایم جی پی ایس۔ چندرائن گٹہ (اولڈ سٹی میٹرو) 7.5 کیلو میٹر کاریڈورVI، میاں پور۔ پٹن چیرو13.4 کیلو میٹرVII کاریڈور ایل بی نگر۔ حیات نگر 7.1 کیلو میٹر طویلVIII اور آر جی آئی اے۔ فورتھ سٹی (اسکل یونیورسٹی) 40کیلو میٹر طویل کے کاریڈوز کو کاریڈورIX کی حیثیت سے منظوری دی تھی۔

اس طرح ان تمام کاریڈورس کی جملہ مسافت 116.2 کیلو میٹر رہے گی۔ کاریڈورIV سےVIII کی ڈی پی آر رپورٹ کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے آئندہ چند دنوں میں اس ڈی پی آر کو منظوری دی جائے گی جس کے بعد اسے منظوری کیلئے مرکز کے پاس روانہ کیا جائے گا۔

چیف منسٹر کی خصوصی مساعی کے سبب فورتھ سٹی میٹرو کنکٹی ویٹی لائن (کاریڈورIX، آر جی آئی اے ایر پورٹ۔ فورتھ سٹی) کو اختراعات کے ذریعہ کئی پرکشش خصوصیات کے ساتھ پیش کیا گیا اس کی ڈی پی آرر پورٹ بہت جلد منظور ی کیلئے مرکزی حکومت کے پاس داخل کی جائے گی۔

میٹرو ریل کے دوسرے مرحلہ کے پروجیکٹ پر 32,237 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ ان میں 8 ہزار کروڑ روپے فورتھ سٹی میٹرو کنکٹی ویٹی (24237 کروڑ پلس8 ہزار کروڑ) کے شامل ہیں۔ کاریڈورVI (اولڈ سٹی میٹرو پروجیکٹ) کے بارے میں عہدیداروں نے بتایا کہ میٹرو الائنمنٹ کیلئے سڑکوں کو کشادہ بنانے کیلئے11سو املاک متاثر ہوں گے۔