حیدرآباد

ایر بس بیلوگا کی شمس آباد ایر پورٹ پر لینڈنگ

ایر پورٹ حکام نے بیلوگا ایر بس کے لینڈنگ، پارکنگ اور اس کے اڑان بھر نے کیلئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔8 ماہ کے دوران دوسرا موقع ہے کہ ایر بس بیلوگا نے حیدرآباد ایر پورٹ پر لینڈ کیا ہے۔

حیدرآباد: ایر بس بیلوگا جو دنیا کی بڑی کارگو ایر کرافٹ میں سے ایک ہے، نے چہارشنبہ کے روز شمس آباد ایر پورٹ پر لینڈنک کی۔ وہیل شکل کے بیلو گا کو سامان کی حمل ونقل کے منصوبہ کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سونے کی اسمگلنگ 3 افراد ایرپورٹ پارکنگ سے گرفتار

 حیدرآباد ایر پورٹ پر ایک بار پھر، آسمانی وہیل کی میزبانی کیلئے پرجوش ہے۔ ایر پورٹ آپریٹر جی ایم آر حیدرآباد انٹر نیشنل ایرپورٹ لمیٹڈ نے چہارشنبہ کے روز یہ بات بتائی۔

 ایر پورٹ حکام نے بیلوگا ایر بس کے لینڈنگ، پارکنگ اور اس کے اڑان بھر نے کیلئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔8 ماہ کے دوران دوسرا موقع ہے کہ ایر بس بیلوگا نے حیدرآباد ایر پورٹ پر لینڈ کیا ہے۔

 گذشتہ دسمبر میں ایر پورٹ نے ایر بس بیلو گا کی میزبانی کی تھی۔ دنیا کے سب سے بڑے کارگو کرافٹ انٹونو An-225 نے بھی2016 میں شمس آباد ایرپورٹ پر لینڈنگ کی تھی۔ ایر پورٹ  کا انتخاب، بنیادی ڈھانچہ کی مضبوط اور فنی پیرا میٹرز کی اساس پرکیا جاتا ہے۔