آندھراپردیش

نائیڈو کی عبوری ضمانت کی درخواست، ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

آندھراپردیش ہائیکورٹ نے اسکل ڈیولپمنٹ اسکام کیس میں جیل میں مقید تلگو دیشم پارٹی کے سپریمو و سباق چیف منسٹر این چندرابابونائیڈو کی عبوری ضمانت کی درخواست پر اپنافیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

امراوتی: آندھراپردیش ہائیکورٹ نے اسکل ڈیولپمنٹ اسکام کیس میں جیل میں مقید تلگو دیشم پارٹی کے سپریمو و سباق چیف منسٹر این چندرابابونائیڈو کی عبوری ضمانت کی درخواست پر اپنافیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سرکاری ملازمین کی تنظیم کو جاری کردہ نوٹس پر حکم التواء
چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 400 کروڑ وصول: نائیڈو
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
دہلی فسادات کیس: میراں حیدر ہائی کورٹ میں درخواست ِ ضمانت سے دستبردار
روحی نبیلہ، تلنگانہ ہائی کورٹ میں اے جی پی مقرر

عدالت‘ بتایا جاتاہے کہ منگل کے روز فیصلہ سنائے گی۔ 31 اکتوبر کو ہی نائیڈو کی ضمانت کی اہم درخواست پر بھی سماعت ہوگی۔

وجئے واڑہ کی اے سی بی عدالت کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد کئے جانے کے بعد نائیڈو ہائیکورٹ سے رجوع ہوئے تھے‘تاہم اس دوران سابق چیف منسٹر وکلاء نے نائیڈو کی خرابی صحت کے بناء عبوری ضمانت کی عرضی داخل کی ہے۔