تلنگانہ

بتکماں اور دسہرہ تہوار۔ حیدرآباد کے بس اسٹینڈس پر عوام کاہجوم

پھولوں کے تہوار بتکماں اور دسہرہ تہوار کے موقع پر شہرحیدرآبادکے اہم بس اسٹینڈس پر مسافرین کا بڑے پیمانہ پرہجوم دیکھاجارہا ہے۔

حیدرآباد: پھولوں کے تہوار بتکماں اور دسہرہ تہوار کے موقع پر شہرحیدرآبادکے اہم بس اسٹینڈس پر مسافرین کا بڑے پیمانہ پرہجوم دیکھاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
غوث نگر ہائی اسکول میں یومِ آزادی کے دس روزہ جشن کا شاندار اختتام
تحریک آزادی ہند کے رہنماؤں سے طلباء کو واقف کروانا وقت کا تقاضہ، چنچل گوڑہ جونیئر کالج میں جشن آزادی تقریب
اشرف المدارس میں جشن یوم آزادی تقریب
مدینہ اسکولز میں یومِ آزادی 2025 ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
محبوب نگر میں یومِ آزادی تقریب، اردو آفیسر ڈاکٹر منیب آفاق کو ایوارڈ

تہواروں کے اس سیزن میں مسافرین کے ہجوم سے نمٹنے کیلئے تلنگانہ آرٹی سی کی جانب سے 5000اضافی بسیں چلائی جارہی ہیں تاہم مسافرین نے شکایت کرتے ہوئے کہاکہ پیشگی طورپر ریزرویشن کرنے پر بھی ان کو نشستیں نہیں مل رہی ہیں۔

شہرحیدرآبادمیں مقیم عوام کی بڑی تعداد ان تہواروں کو منانے کے لئے ریاست کے مختلف مقامات پر اپنے آبائی مواضعات جاتی ہے جن کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہورہاہے۔