حیدرآباد

نظام آباد میں سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک

حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کررہا تھا۔حادثہ کے وقت کار میں سات افرادسوار تھے۔اس حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچا۔بقیہ تین زخمیوں کو علاج کے لئے آرمور کے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چارافراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین میں دو بچے بھی شامل ہیں۔یہ حادثہ ضلع کے کوتاپلی گاوں میں اُس وقت پیش آیا جب حیدرآباد سے نرمل کی سمت جانے والی تیز رفتارکار کا ٹائر پھٹ پڑاجس کے نتیجہ میں کار ڈیوائیڈڑسے ٹکراکر کئی مرتبہ الٹ گئی۔

حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کررہا تھا۔حادثہ کے وقت کار میں سات افرادسوار تھے۔اس حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچا۔بقیہ تین زخمیوں کو علاج کے لئے آرمور کے اسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے بتایا کہ چھوٹے بچوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔

مہلوکین کا تعلق حیدرآباد کے ٹولی چوکی سے بتایاگیا ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے ضابطہ کی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔

پولیس نے اس روٹ پر حادثہ کی شکارکار کو ہٹاتے ہوئے ٹریفک کو بحال کیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔