حیدرآباد

نوجوانوں کیلئے لڑنے مشترکہ پلاٹ فارم ضروری: شرمیلا

شرمیلا نے کہاکہ ٹی۔ سیو‘ تمام سیاسی جماعتوں کے لیے مشترکہ پلاٹ فارم رہے گا تاکہ وہ باہم متحد اور اس سے وابستہ رہ کر اپنے عہدکو پورا کرسکیں اور نوجوانوں کے لیے جدوجہد کرسکیں۔

حیدرآباد: وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی قائد وائی ایس شرمیلا نے پیر کے روز ریاست کے نوجوانوں اور بیروزگاروں کے حقوق کے لیے لڑنے کے لیے تلنگانہ اسٹوڈنٹس ایکشن فار ویکنسیز اینڈ ایمپلائمنٹ (ٹی۔ سیو T-SAVE) کی تشکیل کی تجویز پیش کی ہے۔

متعلقہ خبریں
شرمیلا کے بیٹے کی شادی کا استقبالیہ، کھرگے شریک
میرا بھائی، راج شیکھر ریڈی کا جانشین نہیں : شرمیلا
کڑپہ سے شرمیلا کی امیدواری، خاندانی جھگڑے سیاسی جنگ میں تبدیل
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
شرمیلا کی ضلع کڑپہ میں چچازاد بہن سنیتا سے ملاقات

شرمیلا نے کہاکہ ٹی۔ سیو‘ تمام سیاسی جماعتوں کے لیے مشترکہ پلاٹ فارم رہے گا تاکہ وہ باہم متحد اور اس سے وابستہ رہ کر اپنے عہدکو پورا کرسکیں اور نوجوانوں کے لیے جدوجہد کرسکیں۔

انہوں نے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تمام اپوزیشن جماعتوں کو مدعو کیا ہے اور ان سے ٹی سیو میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ شرمیلا نے تلنگانہ جنا سمیتی(ٹی جے ایس) کے قائد پروفیسر کونڈا رام کو اس فورم کی قیادت کی تجویز پیش کی۔

وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی صدر نے عملی منصوبہ پر تبادلہ خیال کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس 10اپریل کو طلب کیا ہے۔ انہوں نے ریاست کے نوجوانوں کے بہتر مستقبل کی لڑائی کے لیے سیاسی جماعتوں میں اتحاد کو تاریخی ضرورت قرار دیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے جاریہ میعاد میں ایک بھی سرکاری جائیداد پر تقرر نہیں کیا۔ یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے شرمیلا نے کہاکہ کے سی آر نے طلباء و نوجوانوں کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کیا اور پھر انہیں دھوکہ دیا گیا۔

بسوال کمیٹی نے 1.91 لاکھ جائیدادوں پر تقررات کی سفارش کی اس کے برخلاف کے سی آر کی حکومت نے 33ہزار تقررات کے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے صرف8ہزار جائیدادوں کے لیے امتحانات منعقد کئے ہیں۔

انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے ایک مشترکہ پلاٹ فارم پر آئیں اور ایک آل پارٹی ایکشن کمیٹی بنائیں جو ٹی۔ سیو کی رہنمائی کرے گی اور اسکو چلائے گی۔