نکاح برائے تحلیل
البتہ اگر ایجاب وقبول کر لیا اور دوسرے شخص نے صحبت کے بعد اسے طلاق دے ہی دی تو نکاح اور طلاق دونوں درست ہو جائے گا، اور وہ عورت پہلے شوہر کے لئے حلال ہو جائے گی، اور تینوں گنہ گار اور مستحق لعنت ہوں گے۔
سوال:کیا صرف تحلیل کے لئے (کہ مطلقہ عورت اپنے سابقہ شوہر کے پاس واپس جا سکے) اپنے کسی رشتہ دار سے صرف ایک مختصر جماع کے لئے خفیہ (SECRET) نکاح کیا جا سکتا ہے؟( ثناء اللہ شریف، کرما گوڑہ، سعیدآباد)
جواب:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص کسی عورت کو سابق شوہر کے لئے حلال کرے اور وہ سابق شوہر جس کے لئے حلال کی جائے، دونوں پرلعنت ہے؛
اس لئے کہ یہ دونوں بے غیرتی کے کام میں شامل ہیں، پہلا شوہر اس لئے کہ وہ جس عورت سے مستقبل میں نکاح کرنا چاہتا ہے، دوسرے مرد کو اس کے لئے ہمبستری پر تیار کرتاہے،
اور حلال کرنے والے مرد کی بے غیرتی یہ ہے کہ جب اس نے نکاح کر لیا، تو اب وہ اس کی بیوی ہو گئی، اب اگر وہ صحبت کر کے طلاق دیتا ہے تو یہ اپنی بیوی کو اس کے پہلے مرد کے لئے پیش کر رہا ہے:
وإنما لعنھما لما فی ذلک من ھتک المروءۃ وقلۃ الحمیۃ والدلالۃ علی خسۃ النفس وسقوطھا (مرقاۃ المفاتیح شرح مشکوٰۃ المصابیح: ۵؍۲۱۴۹)؛