کھیل

نکہت زرین کیلئے 2 کروڑ روپئے دینے چیف منسٹر کا اعلان

چیف منسٹر کے چندرشیکھرارؤ نے باکسنگ چمپئن نکہت زرین کو ریاست کی مکمل تائید کا یقین دلاتے ہوئے یہ واضح کیا کہ ریاستی حکومت، اولمپک گیمس میں اُن کی شرکت کیلئے تربیت، کوچنگ، حمل ونقل وغیرہ کے اخراجات برداشت کرے گی۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندرشیکھرارؤ نے باکسنگ چمپئن نکہت زرین کو ریاست کی مکمل تائید کا یقین دلاتے ہوئے یہ واضح کیا کہ ریاستی حکومت، اولمپک گیمس میں اُن کی شرکت کیلئے تربیت، کوچنگ، حمل ونقل وغیرہ کے اخراجات برداشت کرے گی۔

متعلقہ خبریں
میریکام ورلڈچمپئن شپ 2023 سے دستبردار
ویمنس باکسنگ چمپئن شپ: نکہت زرین، لولینا بورگوہین، دوڑ میں سب سے آگے
خاتون باکسر لولینا بھی میڈل کی دوڑ سے باہر، باکسنگ مقابلوں میں ہندوستانی چیلنج ختم
حیدرآباد میں زیرزمین برقی کیبلس کی تنصیب کے منصوبہ کا جائزہ لینے کی ضرورت: ریونت ریڈی
چند طاقتیں عوام میں پھوٹ ڈالنے کیلئے کوشاں: ریونت ریڈی

چندرشیکھرراؤ نے توقع ظاہر کی کہ آنے والے اولمپک گیمس میں نکہت زرین سونے کا تمغہ حاصل کریں گی اورایک بار پھر دنیا میں بھارت اور تلنگانہ کا نام روشن کرے گی۔

چیف منسٹر نے ریاستی حکومت کے مکمل تعاون کا تیقن دیتے ہوئے زرین کیلئے 2 کروڑ روپئے کا بھی اعلان کیا۔

سکریٹریٹ میں نکہت زرین سے تبادلہ خیال کے بعد چیف منسٹر نے چیف سکریٹری شانتی کماری کو ہدایت دی کہ وہ اس ضمن میں مناسب کارروائی کرے۔