بھارت

بریکنگ: دو ہزار روپے کے نوٹ واپس لے لینے آر بی آئی کا اعلان، اس تاریخ تک نوٹ تبدیل کرالیں

آر بی آئی نے تمام بینکوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر 2000 روپے کے نوٹ جاری کرنا بند کر دیں۔

نئی دہلی: ملک کے مرکزی بینک ریزرو بینک آف انڈیا نے کہا ہے کہ وہ 2,000 کے نوٹ کو واپس لے لے گا۔ بینک نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ دو ہزار کے کرنسی نوٹ 30 ستمبر سے پہلے پہلے چلن میں موجود دیگر نوٹوں سے تبدیل کرالیں یا بینک میں ڈیپازٹ کرادیں۔

متعلقہ خبریں
بنڈی سنجے کو پارٹی کی صدارت سے نہیں ہٹایا جائے گا: کشن ریڈی
ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں یو پی آئی پیمنٹ کی حد بڑھا دی گئی
سیبی اور آر بی آئی کو جئے رام رمیش کا مکتوب

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے 19 علاقائی دفاتر اور دیگر بینک 23 مئی سے دو ہزار کے نوٹ لے کر اس سے کم مالیت کے نوٹوں سے تبدیل کرنے کا عمل شروع کر دیں گے۔ آر بی آئی نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ دو ہزار کے نوٹ واپس لئے جانے کے باوجود وہ لیگل ٹنڈر برقرار رہیں گے یعنی ان کی قانونی حیثیت برقرار رہے گی۔

آر بی آئی نے تمام بینکوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر 2000 روپے کے نوٹ جاری کرنا بند کر دیں۔

واضح رہے کہ آر بی آئی نے نومبر 2016 میں دو ہزار کے نوٹ کی چھپائی شروع کی تھی جب وزیر اعظم نریندر مودی نے راتوں رات ایک ہزار اور 500 روپے کے لیگل ٹنڈر نوٹوں کی اچانک برخواستگی عمل میں لاتے ہوئے ان کی قانونی حیثیت ختم کردی تھی۔

آر بی آئی نے ایک بیان میں کہا کہ 2000 روپے کے بینک نوٹ متعارف کرانے کا مقصد پورا ہو گیا ہے یعنی دیگر مالیت کے بینک نوٹ مارکٹ میں مناسب مقدار میں دستیاب ہیں۔ اس لئے 2000 کے بینک نوٹوں کی مزید چھپائی کو 2018-19 میں ہی روک دیا گیا تھا۔

آر بی آئی نے مزید بتایا کہ 23 مئی 2023 سے شروع ہونے والے نوٹوں کی تبدیلی کے آپریشن کو دیگر بینک سرگرمیوں میں خلل ڈالے بغیر شروع کیا جائے گا۔ گاہک کسی بھی بینک میں ایک وقت میں 2,000 کے نوٹوں کو 20 ہزار روپے مالیت تک کے دیگر نوٹوں سے تبدیل کراسکتے ہیں۔

آر بی آئی نے بتایا کہ عوام 30 ستمبر تک اپنے ہاں موجود 2 ہزار روپے کے نوٹ یا تو کسی بھی بینک سے تبدیل کرالیں یا پھر اپنے کھاتوں میں جمع کرادیں۔

a3w
a3w