تعلیم و روزگار

اردو یونیورسٹی میں جشنِ بہاراں کے تحت میگا جاب میلہ

ڈاکٹر محمد یوسف خان، انچارج ٹی پی سی کے بموجب تقریباً 50 کمپنیوں، تجارتی اداروں اور ایم این سیز کے نمائندے اس میلے میں حصہ لیں گے جہاں 4000 ملازمتوں کے لیے امیدواروں کا انتخاب عمل میں آئے گا۔

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، تربیت و تعیناتی سیل (ٹی پی سی) کے زیر اہتمام گیلکسی پلیسمنٹ سرویسز اور اسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس (اے ایم پی) کے اشتراک سے 12 جون 2023 کو مانو اسپورٹس کمپلیکس، یونیورسٹی کیمپس، گچی باﺅلی، حیدرآباد میں 10 بجے صبح تا 4 بجے دن میگا جاب میلے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
مانو کے طلبہ کیلئے شاہین گروپ کے اشتراک سے ملک میں روزگار میلہ
مانو میں بی ٹیک و ایم ٹیک و ایم سی اے میں داخلے
مرکز کے تعاون سے میگا جاب میلہ: کشن ریڈی
اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی تعلیم کے مسائل حل کرنے کا تیقن: رجسٹرار
اقلیتی اسکالرشپس میں بے ضابطگیوں کو حل کرنے کا مطالبہ۔ مانو کے طلبہ کا احتجاج

یہ جاب میلہ طلبہ یونین کے پروگرام ”جشن بہاراں 2023“ کا حصہ ہے۔

ڈاکٹر محمد یوسف خان، انچارج ٹی پی سی کے بموجب تقریباً 50 کمپنیوں، تجارتی اداروں اور ایم این سیز کے نمائندے اس میلے میں حصہ لیں گے جہاں 4000 ملازمتوں کے لیے امیدواروں کا انتخاب عمل میں آئے گا۔

میگا جاب میلے میں مانو طلبہ کے علاوہ دیگر اداروں کے طلبہ بھی حصہ لے سکتے ہیں۔

ووکیشنل، تکنیکی اور پیشہ ورانہ شعبوں کے طلبہ اپنے بائیو ڈاٹا کے ساتھ جاب میلے میں شرکت کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے لیے فون نمبر 9848171044 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

a3w
a3w