شمالی بھارت

بی جے پی کی فلم پہلے ہی دن فلاپ: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو نے ہفتہ کے دن کہا کہ پولنگ کے پہلے مرحلہ نے ریاست کا ماحول تبدیل کردیا اور بی جے پی کی فلم پہلے ہی دن فلاپ ہوگئی۔

میرٹھ: سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو نے ہفتہ کے دن کہا کہ پولنگ کے پہلے مرحلہ نے ریاست کا ماحول تبدیل کردیا اور بی جے پی کی فلم پہلے ہی دن فلاپ ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی نے ویکسین کمپنی سے جبری وصولی کرکے عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگایا: اکھلیش یادو
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا
بی جے پی اور کانگریس دونوں ریزرویشن مخالف : مایاوتی
بی جے پی جیتنے پر ریزرویشن ختم کر دے گی: اے اے پی
غرباء، مفت راشن کے عوض بی جے پی کو ووٹ نہ دیں:مایاوتی

انہوں نے سماج وادی پارٹی اور انڈیا بلاک کی امیدوار سنیتا ورما کی تائید میں انتخابی ریالی سے خطاب میں کہا کہ ہوا بدل گئی‘ بی جے پی والوں کی نہ صرف فلم فلاپ ہوئی بلکہ اب کوئی بھی ان کی باربار دُہرائی گئی کہانی سننا نہیں چاہتا۔ کوئی بھی انہیں ووٹ دینا نہیں چاہتا۔

انہوں نے میرٹھ کو انقلابیوں کی سرزمین قراردیا اور عوام سے کہا کہ وہ ملک کو بی جے پی سے آزادی دلانے میں مدد دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن‘ دستوراور جمہوریت کو بچانے کے لئے ہے۔