تلنگانہ

ووٹر لسٹ کو خامی سے پاک بنانے آدھار پیش کرنے کا مشورہ

ووٹرلسٹ کو خامی سے پاک بنانے کیلئے آدھار کارڈ کا استعمال لازمی نہیں بلکہ اختیاری ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن اتھاریتی نے اپنے بیان میں یہ بات بتائی۔

حیدرآباد: الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ الیکشن اتھاریٹی حیدرآباد نے آج ضلع حیدرآباد کے15 اسمبلی حلقوں کے تمام اہل رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ ووٹرلسٹ میں اعتراضات و ادعاجات کے ادخال کے تحت آدھار کارڈ کی تفصیلات یا الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ11 دستاویزات کی فہرست میں سے کوئی ایک دستاویز کی تفصیلات پیش کریں۔

جدید مرممہ فارم کو https://nvsp.in پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔

ووٹرلسٹ کو خامی سے پاک بنانے کیلئے آدھار کارڈ کا استعمال لازمی نہیں بلکہ اختیاری ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن اتھاریتی نے اپنے بیان میں یہ بات بتائی۔