ویراٹ کوہلی ٹیم کو چھوڑکر اچانک ممبئی پہنچ گئے
اطلاعات ہیں کہ کوہلی کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما ماں بننے والی ہیں جس کی وجہ سے ویراٹ کوہلی اچانک ممبئی کیلئے روانہ ہوگئے۔
ممبئی: ہندوستانی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویراٹ کوہلی ذاتی وجوہات کے باعث اچانک گوہاٹی سے ممبئی روانہ ہوگئے۔
ویراٹ کوہلی کے اچانک روانہ ہونے پر ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے بلے باز کی نیدرلینڈ کے خلاف وارم میچ میں شرکت کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم رپورٹس کے مطابق ویراٹ کوہلی میچ کے روز ٹیم میں شامل ہو جائیں گے۔
دوسری جانب ٹیم انڈیا کا بقیہ اسکواڈ وارم اپ میچ کیلئے تھرواننتاپورم پہنچ چکاہے۔ کرکٹ کی ویب سائٹ ”کرک بز“ کے ذرائع کے مطابق ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ویراٹ کوہلی کے ممبئی جانے اور ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنے کی اجازت دی ہے۔
اطلاعات ہیں کہ کوہلی کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما ماں بننے والی ہیں جس کی وجہ سے ویراٹ کوہلی اچانک ممبئی کیلئے روانہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ ہندوستان اور نیدرلینڈ کے درمیان وارم اپ میچ منگل 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم کا پہلا وارم اپ میچ انگلینڈ کے خلاف بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔ٹیم انڈیا اپنا ورلڈکپ میں اپنا پہلا میاچ 8 اکتوبر کو کھیلے گی۔