حیدرآباد

ویڈیو: بیگم پیٹ ریلوے اسٹیشن پر خاتون کانسٹبل نے مسافر کی جان بچائی

فلک نما ٹرین آج صبح9بجے شہر کے بیگم پیٹ اسٹیشن پر پہنچی۔ ٹرین جب آگے بڑھنے لگی تب آر پی ایف خاتون کانسٹبل نے دیکھا کہ ایک خاتون مسافر، چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کررہی ہے جب ٹرین کی رفتار بڑھنے لگی، اس خاتون مسافر کے نیچے گرنے کا خطرہ بڑھتا گیا۔

حیدرآباد: لنگم پلی۔ فلک نما ٹرین آج صبح9بجے شہر کے بیگم پیٹ اسٹیشن پر پہنچی۔ ٹرین جب آگے بڑھنے لگی تب آر پی ایف خاتون کانسٹبل نے دیکھا کہ ایک خاتون مسافر، چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کررہی ہے جب ٹرین کی رفتار بڑھنے لگی، اس خاتون مسافر کے نیچے گرنے کا خطرہ بڑھتا گیا۔

متعلقہ خبریں
خواتین، نومولود کو قبرستان میں چھوڑ کر فرار، دبیرپورہ میں واقعہ
فلائٹ میں بدتمیزی کرنے پر مسافرکے خلاف کیس درج
ایرانڈیا کے 4 ارکان عملہ اور ایک مسافر بردہ فروشی (انسانی اسمگلنگ) کے شبہ میں گرفتار
پولیس کانسٹبل کو معشوقہ نے زندہ جلادیا
سب انسپکٹرس و کانسٹبلس کی بھرتی، اسناد کی جانچ

اس منظر کو دیکھتے ہی خاتون کانسٹبل فوری حرکت میں آگئی اور چلتی ٹرین سے خاتون کو گرنے سے کو بچالیا اس طرح کانسٹبل نے ایک خاتون مسافر کی جان بچائی ”مشن جیون رکھشا“ کے تحت پرخطر صورتحال میں حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے کانسٹبل سنیتا فوری پہنچی اور مسافر کو باہر نکالا اس طرح وہ، ایک خاتون مسافر سرسوتی کی جان بچانے میں کامیاب رہی۔

”مشن جیون رکھشا“ کے تحت آر پی ایف عملہ نے اس سال دو مسافروں کی جان بچائی ہے۔

ضلع نلگنڈہ کی رہنے والی سنیتا کا 2020 میں بطور کانسٹبل آر پی ایف تقرر ہوا تھا۔ بعدازاں اسے بیگم پیٹ ریلوے اسٹیشن میں تعینات کیا گیا۔

جنرل منیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے ارون کمار نے بروقت یہ ایک خاتون مسافر کی جان بچانے پر کانسٹبل سنیتا کی ستائش کی۔