جنوبی بھارت

سی پی آئی ایم عارف محمد خان کے خلاف سپریم کورٹ جائے گی

سی پی آئی ایم کے کیرالا اسٹیٹ سکریٹری ایم وی گووندن نے اتوار کے دن کہا کہ ان کی پارٹی گورنر عارف محمد خان کا قانونی اور دستوری دونوں طریقوں سے مقابلہ کرے گی۔

تیرواننتاپورم: سی پی آئی ایم کے کیرالا اسٹیٹ سکریٹری ایم وی گووندن نے اتوار کے دن کہا کہ ان کی پارٹی گورنر عارف محمد خان کا قانونی اور دستوری دونوں طریقوں سے مقابلہ کرے گی۔

پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹراے جے کے سنٹر میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی پارٹی گورنر کے خلاف سپریم کورٹ جائے گی۔

گووندن جو پارٹی پولیٹ بیورو کے رکن بھی ہیں کہا کہ ان کی پارٹی متعلقہ ریاستوں کے گورنروں کے خلاف متحدہ لڑائی کیلئے دیگرجماعتوں سے تال میل قائم کررہی ہے۔ ٹاملناڈو کی برسراقتدار جماعت ایسا اپوزیشن کا متحدہ محاذ کھولنے پرآمادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر کے خلاف راج بھون مارچ کیاجائے گا اور قومی قائدین میٹنگ میں حصہ لیں گے۔ سی پی آئی ایم قائد نے آرایس ایس پر الزام عائد کیاکہ وہ کیرالا کی یونیورسٹیوں کے کیمپس میں فرقہ پرستی گھولنے کی کوشش کررہی ہے۔ سی پی آئی ایم پوری قوت سے اس کی مخالفت کرے گی۔

a3w
a3w