حیدرآباد

میٹرو اسٹیشنوں تک آر ٹی سی بس خدمات کی فراہمی

تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے میٹرو اسٹیشنوں تک بس سرویس کی فراہمی کیلئے ایل اینڈ ٹی میٹرو کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے میٹرو اسٹیشنوں تک بس سرویس کی فراہمی کیلئے ایل اینڈ ٹی میٹرو کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے۔

منیجنگ ڈائرکٹر ٹی ایس آر ٹی سی وی سی سجنار نے بتایا کہ حیدرآباد اور سکندرآباد کے عوام کو بہتر سٹی بس سرویس فراہم کرنے کیلئے یہ معاہدہ کیا گیا۔

ایل اینڈٹی کے نمائندے مرلی وردا راجن اور رشی کمار ورما نے بس بھون پہنچ کر وی سی سجنار سے ملاقات کرتے ہوئے معاہدے پر دستخط کئے۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وی سی سجنار نے کہا کہ اس معاہدہ کے طئے پائے جانے سے عظیم تر بلدیہ حیدرآباد کے عوام کو سہولت بخش سفر کی خدمات فراہم کی جاسکے گی۔

میٹرو اسٹیشن کے اشتراک سے سٹی بسیں چلائی جائیں گی اور بہت جلد ٹائم ٹیبل اور انڈیکیٹر بورڈس کی تنصیب عمل میں لائی جائے گی۔ اس کے علاوہ میٹرو اسٹیشن پر انفارمیشن سنٹرس کے قیام اور اناونسمنٹ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔