مذہب
ٹیپ کی ہوئی دعاء پر آمین کہنا
کسی دعاء پر آمین کہنے کا مقصد یہ ہے کہ آمین کہنے والا بھی اس دعاء میں شریک ہے اور دعاء کرنے کے لیے یہ بات ضروری نہیں ہے کہ مکلف شخص ہی دعاء کرے ،
سوال:- اگر ٹیپ رکارڈ میں دعائیں محفوظ ہوں اور رکارڈر پر انہیں سنا جائے ، تو کیا اس پر آمین کہنا چاہیے؟ ( عبدالہادی، کولہاپور)
جواب:- کسی دعاء پر آمین کہنے کا مقصد یہ ہے کہ آمین کہنے والا بھی اس دعاء میں شریک ہے اور دعاء کرنے کے لیے یہ بات ضروری نہیں ہے کہ مکلف شخص ہی دعاء کرے ،
دعاء نابالغ بھی کر سکتا ہے ، یہاں تک کہ غیر مسلم بھی دعاء کرسکتا ہے ، اس لیے ٹیپ رکارڈ کی دعاء پر آمین کہنا جائز ؛ بلکہ مستحب ہے ، اور آمین کہنے والا ان شاء اللہ ان دعاؤں کو مانگنے والا متصور ہو گا ۔