تلنگانہ

ٹی آر ایس کے سینئر قائد کے راجیہ یادو نے پارٹی چھوڑ دی

راجیہ یادو نے کہا کہ پارٹی میں سینئر قائدین کا کوئی احترام نہیں ہے ان کی عزت کا احترام نہیں کیا جارہا ہے اس لئے وہ، پارٹی میں نہیں رہ سکتے۔

حیدرآباد: حکمراں جماعت ٹی آر ایس اور اس کے سربراہ وہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو آج اس وقت بڑا جھٹکہ لگا جبکہ سابق صدرنشین شیپ اینڈ گوٹ فیڈریشن کارپوریشن کے راجیہ یادو جو علیحدہ تلنگانہ تحریک کے دوران کھمم جیل میں کے سی آر کے ساتھ مقید تھے، نے آج ٹی آر ایس کو الوداع کہہ دیا۔

راجیہ یادو نے کہا کہ پارٹی میں سینئر قائدین کا کوئی احترام نہیں ہے ان کی عزت کا احترام نہیں کیا جارہا ہے اس لئے وہ، پارٹی میں نہیں رہ سکتے۔

آج یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کے راجیہ یادو نے کہا کہ ٹی آر ایس میں عزت نفس نہیں ہے۔ عزت نفس کے بغیر وہ ٹی آر ایس سے وابستہ نہیں رہ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کارکنوں اور تلنگانہ کے جہد کاروں کے ساتھ ناانصافی کی گئی ٹی آر ایس میں پارٹی کارکنوں اور قائدین کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ اس لئے وہ پارٹی سے مستعفی ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس سے کم وبیش 22 سال تک وابستہ رہے ہیں۔ راجیہ یادو نے کہا کہ اپنے مستقبل کے لائحہ عمل کا بہت جلد اعلان کریں گے۔کے راجیہ یادو نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔