حیدرآباد

اے پی کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے تلنگانہ کے وزیر عمارات وشوارع کا مطالبہ

وینکٹ ریڈی نے کہاکہ متحدہ آندھراپردیش ریاست کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے موقع پر موجودہ آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کادرجہ دینے کا وعدہ اُس وقت کی منموہن سنگھ کی زیرقیادت یوپی اے حکومت نے وعدہ کیا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر عمارات وشوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا ہے کہ آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دلانے کیلئے مساعی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
عباس یونین ایف سی، دارالشفاء، حیدرآباد نے I لیگ 3 کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا
مجلس وداع ایام عزا کا انعقاد گنبدان قطب شاہی، حیدرآباد میں
حضرت محمدؐ کی بچوں کے ساتھ محبت: مولانا مفتی صابر پاشاہ قادری کی فکری نشست
خواتین میں دینی فکر وشعورکی بیدار ی میں محترمہ شیما نظیر کا نمایاں مقام: محترمہ ناہید طاہر کا خراج عقیدت

انہوں نے کہاکہ متحدہ آندھراپردیش ریاست کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے موقع پر موجودہ آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کادرجہ دینے کا وعدہ اُس وقت کی منموہن سنگھ کی زیرقیادت یوپی اے حکومت نے وعدہ کیا تھا۔

کومٹ ریڈی نے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آندھراپردیش کی مدد کرنے کا وعدہ کیاگیا تھا۔انہوں نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے موقع پر جو وعدے کئے گئے تھے اُس کو موجودہ حکومت پورا نہیں کررہی ہے۔انہوں نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ پڑوسی ریاست آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دیاجائے۔

a3w
a3w